فیفا ورلڈ کپ 2026میں سب سے زیادہ فاولز کرنے کے باوجود ارجنٹینا کو باقی ٹیموں کی نسبت کم یلو کارڈز ملے ہیں۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل سے ڈسپلن کے اعدادوشمار کے مطابق ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ فالز کرنے والی ٹیم ارجنٹینا رہی، تاہم یلو کارڈز کی تعداد کے اعتبار سے وہ سرفہرست نہیں۔اعدادوشمار کے مطابق ارجنٹینا نے اب تک اپنے حریفوں کے خلاف مجموعی طور پر 88 فالز کیے جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں تاہم اس کے باوجود ٹیم کو صرف 9 یلو کارڈز دکھائے گئے۔
فٹ بال میں فائول کسے کہتے ہیں؟
یلو کارڈز کی فہرست میں مصر 12 اور کینیڈا 11 یلو کارڈز کے ساتھ ارجنٹینا سے آگے ہیں، حالانکہ مصر نے ٹورنامنٹ میں 59 اور کینیڈا نے پورے ٹورنامنٹ میں 72 فالز کیے، جو ارجنٹینا سے 16 کم ہیں۔اسی طرح سوئٹزرلینڈ نے 87 فالز کیے اور اسے 8 یلو کارڈز ملے، جبکہ اسپین نے 80 فالز کے ساتھ صرف 6 یلو کارڈز حاصل کیے۔ انگلینڈ نے 73 فالز کیے اور اسے 8 یلو کارڈز دکھائے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہر فال لازمی طور پر یلو کارڈ کا باعث نہیں بنتا اور ریفری میچ کی نوعیت، فال کی شدت اور کھیل کے حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں
فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی ہی ٹیم کیخلاف گولز کی تعداد7ہوگئی
۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ فالز کرنے کے باوجود ارجنٹینا کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی ریڈ کارڈ نہیں دکھایا گیاجبکہ سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، انگلینڈ اور پیراگوئے کو ایک، ایک ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔فائنل میں اسپین کے خلاف میدان میں اترنے والی ارجنٹینا کے یہ اعدادوشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹیم نے دفاعی اور جسمانی کھیل کا بھرپور استعمال کیا، تاہم ریفریز کی جانب سے زیادہ تر مواقع پر سخت تادیبی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ ئی تاہم ان اعدادوشمار کی بنیاد پر ریفری کے فیصلوں یا ان کے معیار کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہر فائول کی نوعیت اور شدت مختلف ہوتی ہے۔ فٹ بال میں پینلٹی فاؤل اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب دفاعی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنے ہی پینلٹی ایریا کے اندر ایسا فاؤل کرے جو قوانین کے مطابق ڈائریکٹ فری کک کے زمرے میں آتا ہو۔
رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے
ایسی صورت میں ریفری مخالف ٹیم کو پینلٹی کک دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ پینلٹی کک کے دوران گیند پینلٹی اسپاٹ پر رکھی جاتی ہے اور صرف گول کیپر اور کک لینے والا کھلاڑی آمنے سامنے ہوتے ہیں، جبکہ دیگر تمام کھلاڑی پینلٹی ایریا سے باہر مقررہ فاصلے پر موجود رہتے ہیں۔ فیفا قوانین کے مطابق مخالف کھلاڑی کو ٹانگ اڑانا، دھکا دینا، لات مارنا یا لات مارنے کی کوشش کرنا، خطرناک انداز میں چیلنج کرنا، کپڑے یا جسم پکڑ کر روکنا اور جان بوجھ کر ہاتھ سے گیند کو چھونا ایسے فاؤلز میں شامل ہیں جن کی صورت میں اگر یہ حرکت پینلٹی ایریا کے اندر ہو تو پینلٹی کک دی جاتی ہے۔
میسی، ایمباپے یا ہیری کین، فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ کسے ملے گا؟
تاہم گول کیپر کو اپنے پینلٹی ایریا کے اندر ہاتھ استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ حالیہ برسوں میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے استعمال کے بعد ریفری کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ اگر میدان میں کوئی واضح پینلٹی فاؤل نظر انداز ہو جائے تو وی اے آر کی مدد سے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پینلٹی دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران دی جانے والی پینلٹی کک اور ناک آؤٹ مرحلے میں فاتح ٹیم کے فیصلے کے لیے ہونے والا پینلٹی شوٹ آؤٹ دو الگ قوانین ہیں۔ پینلٹی کک کسی فاؤل کے نتیجے میں دی جاتی ہے جبکہ پینلٹی شوٹ آؤٹ اس وقت کرایا جاتا ہے جب مقررہ وقت اور اضافی وقت کے بعد بھی مقابلہ برابر رہے۔
فیفا ورلڈکپ، ٹرمپ کی فائنل میں شرکت کی تصدیق، فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے

