Skip to main contentSkip to footer

بچوں کو ہر ہفتے باغات میں لے جانا ان کی دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، تحقیق

بچوں کو ہر ہفتے باغات میں لے جانا ان کی دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، تحقیق

اپنے بچوں کی دماغی صحت اور سماجی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں ہر ہفتے کم از کم ایک بار باغات میں گھمانے کے لیے لے جانا عادت بنالیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بچوں کو سرسبز مقامات پر لے جانے سے ان کی دماغی صحت اور سماجی صلاحیتیں وقت کے ساتھ بہتر ہوتی ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے وقت سے لے کر 11 سال کی عمر تک ہر ہفتے کم از کم ایک بار باغ یا پارک میں لے جانے سے دماغی صحت میں 16.5 فیصد تک بہتری آتی ہے۔یہ فائدہ دیگر عناصر جیسے سماجی و معاشی حیثیت اور خاندانی مسائل کو مدنظر رکھنے کے باوجود برقرار رہا۔

واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتادیا

محققین نے بتایا کہ باغات بچوں کو جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لیے جگہ فراہم کرتے ہیں اور جسمانی سرگرمیوں سے دماغ اور جسم دونوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، جبکہ کھیل کود سے ان کا اعتماد اور خودمختاری بھی بڑھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ باغات کھیل کود سے بھی بڑھ کر اہم ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ بچوں کی صحت مند نشوونما کا ذریعہ بنتے ہیں۔اس تحقیق میں 4219 بچوں کو شامل کرکے ان کی سماجی اور جذباتی نشوونما پر توجہ مرکوز کی گئی۔یہ دونوں ہی بچوں کے احساسات، رشتے بنانے، اچھے رویوں اور روزمرہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ہوتے ہیں۔مضبوطی سماجی و جذباتی نشوونما بچپن اور بعد کی زندگی کے لیے اچھی دماغی صحت کی بنیاد ہوتی ہے۔

پشاور ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اکثر باغات جانے والے بچوں میں سماجی اور جذباتی نشوونما زیادہ اچھی ہوتی ہے۔محققین نے بتایا کہ باغات جانے سے بچوں کے رویے بھی اچھے ہوتے ہیں اور ان میں جذباتیت اور ہم جولیوں کے ساتھ مسائل بھی کم سامنے آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ باغات اور کھل کے میدان سے بچوں کی نشوونما میں موجود عدم مساوات میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ باغات کے اندر جانا مفت ہوتا ہے اور وہ ہر ایک کے لیے کھلے ہوتے ہیں تو بچوں کو وہاں لے جانے پر اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا۔

 

بچوں کے ہوم ورک میں والدین کی شمولیت کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ
جاپانی کمپنی نے جیب میں رکھا جانیوالا نیاپرنٹر تیارکرلیا
پچھلی پوسٹ
حوثیوں کے مسجد الحرام کے قریب 2 بیلسٹک میزائل حملے