Skip to main contentSkip to footer

حوثیوں کے مسجد الحرام کے قریب 2 بیلسٹک میزائل حملے

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل نویں رات حملے ،میزائل و ڈرون لانچ سائٹس تباہ

سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردئیے تاہم ان کا ملبہ علاقے کے دو مقامات پر گرا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں گرا۔سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے ان مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مقام صبوحہ گاں ہے، جو مسجد الحرام سے تقریباً 35کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے

نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس، ٹارگٹ کلرز کے نام ای سی ایل میں شامل

جبکہ دوسرا مقام وادی المغمس ہے، جو مسجد الحرام سے تقریبا 21 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب داغے گئے تھے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کردیا۔ادارے نے جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں اس واقعے کا الزام حوثی ملیشیا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حوثیوں کے خطرناک جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔تاحال میزائل داغے جانے کے ذمہ داروں سے متعلق سعودی عرب کے اس الزام پر حوثیوں کا ردعمل یا واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید

اگلی پوسٹ
بچوں کو ہر ہفتے باغات میں لے جانا ان کی دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، تحقیق
پچھلی پوسٹ
واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتادیا