برطانیہ نے 4 ممالک کیلئے اسٹوڈنٹ ویزے پر پابندی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہریوں کے لیے ورک ویزے پر بھی پابندی عائد کردی گئی، پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان شامل ہیں۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 کے درمیان پناہ کی درخواستوں میں 470 فیصد اضافہ ہوا، ہمارے ویزا نظام کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے، ہماری سخاوت کا غلط فائدہ اٹھانے والوں پر پابندی عائد کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ سٹوڈنٹ ویزا کی آڑ میں سیاسی پناہ مانگ لیتے ہیں اور سیاسی پناہ ملنے پر وہی لوگ مختلف قسم کے جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں
امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ
جس وجہ سے مذکورہ ممالک کے سٹوڈنٹس کو آئندہ کوئی ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے، وضاحت میں کہا گیا ہے کہ باقی ممالک کیلئے سٹوڈنٹ ویزے کی سہولت جاری رہیگی اور باقاعدہ عمل کے بعد ہی تمام سٹوڈنٹس کو ویزوں کو اجرا کیا جائے گا۔

