ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کا تہران میں تعزیتی اجتماع امام خمینی ہال تہران میں ہوگا۔سپریم لیڈر کی مشہد میں تدفین کے دن کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے والد بھی مشہد میں مدفون ہیں جس کے باعث خامنہ ای کی تدفین بھی ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔ تاہم تدفین کب ہوگی اس کی تاریخ سامنے نہیں آسکی
امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ
ایرانی سپریم لیڈر ہفتے کے روز امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ ڈرون حملے یا میزائل حملے میں شہید ہوگئے تھے ایرانی میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ان کے فیملی کے کئی اراکین بھی حملے میں مارے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ کا اعلان کردیا گیا ہے ذرائع کے مطبق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین مشہد میں ہوگی تاہم تاحال سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دن اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے ۔

