Skip to main contentSkip to footer

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ لاہور سے 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کرسکے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے جیت پر بار کے وکلا کو مبارکباد دی اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

گلگت، سکردو اور چلاس میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل

انہوں نے چودھری پرویز الہی کا بھی شکریہ ادا کیا۔احسن بھون نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کریں گے۔دوسری جانب نومنتخب صدر سید امجد شاہ نے بھاری مینڈیٹ ملنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حمایت کرنے پر وکلا برادری کے شکر گزار ہیں۔سید امجد شاہ نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جبکہ وکلا کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

عمران خان کی بہنیں انتشار پھیلانا چاہتی تھیں اس لیے جیل میں ہیں، رانا ثناء اللہ

اگلی پوسٹ
سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد
پچھلی پوسٹ
عمران خان کی بہنیں انتشار پھیلانا چاہتی تھیں اس لیے جیل میں ہیں، رانا ثناء اللہ