پاکستان تحریک انصاف نے اراکین کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی میٹنگ میں شرکت سے روک دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہیں اور رہیں گے، انہیں بانی چیئرمین کی حمایت اور اعتماد حاصل ہے، سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے طور پر برقرار رہیں گے۔
عمران خان کی بہنیں انتشار پھیلانا چاہتی تھیں اس لیے جیل میں ہیں، رانا ثناء اللہ
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سطح پر وزیراعلی کی تبدیلی سے متعلق اجلاس یا بحث نہ کی جائے، کوئی رکن، عہدیدار یا پارلیمنٹیرین وزیراعلی کی تبدیلی کی تجویز نہ لائے۔پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ کی نامزدگی یا تبدیلی پر کوئی ایجنڈا یا گفتگو نہیں کی جائے گی، بانی چیئرمین کے علاوہ کسی کو متبادل امیدوار نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین کے فیصلے اس معاملے میں حتمی ہیں اور تمام اراکین پر لازم ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب

