Skip to main contentSkip to footer

سہیل آفریدی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سہیل آفریدی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو حفاظتی تحویل میں لینے کے واقعے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کو حفاظتی تحویل میں لینے کیلئے11 اکتوبر دن 12 بجے کارروائی شروع ہوئی، سہیل آفریدی کو پولیس کے اعلی افسر سمیت ٹیم نے حفاظتی تحویل میں لیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کمرے میں اکیلے تھے، کمرے کے دروازے کو توڑا گیا، انہیں نہ ہتھکڑی لگائی گئی نہ ہی قیدیوں کی گاڑی میں بٹھایا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کو احترام سے گاڑی میں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، وہ افسران کے ساتھ کمرے میں 45 منٹ تک موجود رہے۔

شانگلہ،پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں کے گھروں ، ڈیروں پر چھاپے

ذرائع کے مطابق پولیس افسر نے سہیل آفریدی سے مکالمہ میں پوچھا آپ لانگ مارچ کیلئے کہاں تک جانا چاہتے تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لانگ مارچ اسلام آباد لے کر نہیں جانا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ رات کو مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے بات ہوگئی تھی،وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبات مان گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں سے بات ہوئی تھی، ہدایت ملتے ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرنا تھا۔ جب افسران نے ان سے پوچھا گیا کہ پولیس ایکٹ میں ترمیم کرنے کا مقصد کیا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ پولیس ایکٹ میں ترمیم نہیں کرنا چاہتا تھا، دبائو ڈالنے کیلئے ایسا کیا گیا۔

گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد کیا ہونے جا رہا ہے؟

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی، جنید اکبر اور خالد خورشید کو اسپیکر ہائوس سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ہائوس میں ایک رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اہلکار کو تحویل میں لیا گیا، جنید اکبر اسپیکر ہائوس میں کچن سے منسلک اسٹور میں تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کی کاررروائی 2 گھنٹے میں مکمل کی گئی۔

 

گورنر راج لگ بھی گیا، پھر لانگ مارچ ختم کیوں ہوا؟

اگلی پوسٹ
سکول کی عمارت انتہائی مخدوش تھی، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف
پچھلی پوسٹ
اپنا گھر سکیم کیلئے دستاویزات جمع کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری