Skip to main contentSkip to footer

سرحد چیمبر کی سینئر قیادت کا سبکدوش ہونیوالی کابینہ کی خدمات کو خراج تحسین

سرحد چیمبر کی سینئر قیادت کا سبکدوش ہونیوالی کابینہ کی خدمات کو خراج تحسین

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر قیادت اور رہنما وں نے چیمبر کی سبکدوش ہونے والی عہد ید ا ر اں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی انتھک اور بے لوث خدمات کو سراہتے ہو ئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے آنے والے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ برادری کی خدمت کریں گے ۔سرحد چیمبر کی سبکدوش ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کا الوداعی اجلاس بدھ کے روز چیمبر ہاؤس میں صدر جنید الطاف کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سبکدوش ہونے والے سینئر نائب صدر محمد ندیم، سبکدو ش ہو نے وا لے نا ئب صدر صابر احمد بنگش اور نو منتخب صدر ملک عمران اسحاق، نو منتخب سینئر نائب صدر نعیم الرحمٰن، نو منتخب نائب صدر عابد پرویز اعوان اور چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن نے شرکت کی۔

سر حد چیمبر کے صدر ملک عمران کا کاروباری برادری کی بے لوث خدمت کا عزم

بزنس مین فورم کے لیڈ ر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، تاجرسینئر رہنما حاجی امان اللہ مہمند، سابق صدور زاہد اللہ شنواری، حاجی محمد افضل، فیض محمد فیضی، ملک نیاز احمد اور حسنین خورشید، سابق سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان، سابق نائب صدور شجاع محمد، جاوید اختر، سابق قائممقام صدر و سابق نائب صدر اعجاز خان آفریدی، راشد اقبال صدیقی، فیض رسول، صدر گل، اشتیاق محمد، احسان اللہ یوسفزئی اور عقیل کیانی نے بطور مبصر اجلاس میں شرکت کی۔ الوداعی سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر اکین میں ضیاء الحق سرحدی، حاجی عبدالجلیل جان، حسن زاہدین، عدنان ناصر، آفتاب اقبال، سیف اللہ خان، اشفاق احمد، عباس فواد عظیم، سجا د ظہیر اور شمس الرحیم شامل تھے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے آنے والے ارکان میں بخت میر جان درانی، فرہاد اسفندیار، عاطف شہزاد، حسنین شیراز، عاصم شہزاد، عابد اللہ خان یوسفزئی، ندیم شہزاد، زاہد خان، مسرت شاہ، ملنگ خان، خالد خان، عامر اعظم، سرفراز خان اور گل نیلوفر کین نے الوداعی تقریب میں موجود تھے۔ سبکدوش ہونے والے صدر جنید الطاف نے اپنے افتتاحی کلمات میں ایگزیکٹو کمیٹی کی قیادت اور ارکان کا بھرپور تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کی بدولت کاروباری برادری کی مؤثر اور بہترین انداز میں خدمت کرنا ممکن ہو سکا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وفد کا سرحد چیمبر کا دورہ، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

انہوں نے نئے آنے والے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی رفتار اور جوش و خروش کے ساتھ کام کا تسلسل برقرار رکھیں گے، ترقی کی منازل طے کریں گے اور کاروباری برادری کی خدمت جاری رکھیں گے۔چیمبر کے نو منتخب صدر ملک عمران اسحاق نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ وہ قیادت اور کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینئر قیادت اورایگزیکٹو کمیٹی کی رہنمائی میں کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اسی لگن اور جذبے کے ساتھ اجتماعی طور پر کام کرے گی۔بعد ازاں، بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور نے کاروباری برادری کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر سبکدوش ہونے والے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی تاجروں کی توقعات پر پورا اترے گی اور حکومتی اداروں و حکام کے سامنے مؤثر طریقے سے مسائل اٹھا کر ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ایگزیکٹو کمیٹی کے الوداعی اجلاس سے سینئر تاجر رہنما حاجی امان اللہ مہمند، سابق صدور حاجی محمد افضل، حاجی محمد آصف، زاہد اللہ شنواری، ملک نیاز احمد، عدیل رؤف، ضیاء الحق سرحدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور چیمبر کے سبکدوش ہونے والے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔سینئر قیادت نے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سبکدوش ہونے والی کابینہ کے قائم کردہ معیار کو اسی جذبے کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا اور وہ کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے نامکمل اقدامات کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی یکم اکتوبر (آج) سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

افشاں خان ویمن چیمبر آف کامرس کی بلامقابلہ صدر منتخب

 

گورنر خیبرپختونخوا نے سرحد چیمبر میں ‘بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر’ کا افتتاح کردیا

Next Post
ایمل ولی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کردی
Previous Post
سعودی عرب کی 100 سالہ تاریخ میں پہلے جنگلی گدھے کی پیدائش