Skip to main contentSkip to footer

فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وفد کا سرحد چیمبر کا دورہ، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

سرحد چیمبر انتخابات

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین محمد نعیم بٹ کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین بشیر احمد مٹہ، صابر احمد بنگش، حاجی مسرت شاہ، حاجی عدن خان، محمد یوسف آفریدی، محمد طارق، باغی جان، حمزہ جان پر مشتمل ایک وفد نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کا دورہ کیا۔ وفد نے بزنس مین فورم گروپ کے گروپ لیڈر غضنفر بلور سے ملاقات کی اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے 28-2026 کے نئے کابینہ انتخابات میں 20 کی 20 نشستوں پر کلین سویپ کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

سرحد چیمبر انتخابات

اس موقع پر محمد نعیم بٹ نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے بزنس مین فورم کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مکمل تعاون اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر و صنعتکار برادری کے وسیع تر مفاد اور خیبر پختونخوا میں تجارت و صنعت کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

سرحد چیمبر کا صنعتی پالیسی مرتب کر نے سمیت خصوصی مراعات کا مطالبہ

وفد نے حاجی مسرت شاہ کو بھی کارپوریٹ گروپ کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے اور چیمبر میں فلور ملز انڈسٹری کی نمائندگی کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جناب غضنفر بلور، بزنس مین فورم کی پوری ٹیم اور حاجی مسرت شاہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے نومنتخب کابینہ اراکین کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور اتحاد اور باہمی اعتماد کے ساتھ تاجر و صنعتکار برادری کی ترقی کا سفر جاری رہے گا

 

افشاں خان ویمن چیمبر آف کامرس کی بلامقابلہ صدر منتخب

Next Post
ایرانی انقلاب کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ عرب اسرائیل جنگوں سے پراکسی وار تک کی کہانی
Previous Post
رواں 21 ویں صدی کا سب سے طویل سورج گرہن اگلے سال ہوگا