Skip to main contentSkip to footer

گورنر خیبرپختونخوا نے سرحد چیمبر میں ‘بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر’ کا افتتاح کردیا

گورنر خیبر پختونخوانے سرحد چیمبر میں 'بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر' کا افتتاح کردیا

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک ہی چھت تلے مختلف متعلقہ محکموں کی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے چیمبر ہا وس میں میگا ‘بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر’ کو فعال کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔اس مرکز میں مختلف سرکاری اداروں،جن میں خاص طور پر ایف بی آر، نادرا، واپڈا/پیسکو، ایس این جی پی ایل، پولیس، ڈبلیو ایس ایس پی، کے پی بی او آئی ٹی، کے پی ازمک، ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر شامل ہیںکے خصوصی معاونتی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اس مرکز کا باقاعدہ افتتاح گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیا۔جدید ترین سہولیات کے حامل بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کا خواب سر حد چیمبر کے سابق صدر فضل مقیم خان کی بھرپور کوششوں سے شرمندہ تعبیر ہواجبکہ مو جو دہ صدر جنید الطاف کی قیادت میں یہ منصوبہ حقیقت کا روپ دھار کر فعال شکل اختیار کر گیا۔تقر یب میں سی ای او کے پی ازمک شہریار گل، نادرا کے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ خان، ایرانی سفارت کار، وفاقی و صوبائی قانون ساز، وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر سے ظفر اللہ، پیسکوکے ضیاء اللہ، ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر نعمان بشیر، سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان، سبکدوش ہونے والے سینئر نائب صدر محمد ندیم، سبکدوش ہونے والے نائب صدر صابر احمد بنگش، نومنتخب صدر ملک عمران اسحاق، نومنتخب سینئر نائب صدر نعیم الرحمٰن اور نومنتخب نائب صدر عابد پرویز اعوان، سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے اور نومنتخب اراکین، چیمبر کے سابق صدور، تاجر رہنما، صنعت کار،چیمبرکے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر میں تعینات مختلف سرکاری محکموں کے حکام نے بھی شر کت کی۔

خلیجی بحران سے پاکستان کی لیبر مارکیٹ کو دوہرا دھچکا لگنے کا خطرہ

سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے تقریب سے افتتا حی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ‘بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر’ کے فعال ہونے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور اس اہم اقدام کی تکمیل میں سرپرستی اور تعاون پر اپنی قیادت کو مکمل کریڈٹ دیا۔سر حد چیمبر کے صدر نے ‘کاروبار میں آسانی پید ا کر نے اور خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کوششوں کو بھی سراہا۔صدر جنید الطاف نے اس موقع پر کئی مطالبات پیش کیے جن میں پشاور ایکسپو سینٹر پر کا م مکمل کر نے کیلئے در کا ر فنڈز کی فراہمی، مختلف وفاقی بورڈز میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی، اور صوبے میں صنعت و تجارت کی بحالی کیلئے خصوصی اقتصادی ریلیف پیکیج کا مطالبہ نمایاں تھا۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ مطالبات کو وفاقی حکومت کے سامنے مؤثر طریقے سے اٹھا کر خیبر پختو نخوا کی بزنس کمیو نٹی کو ریلیف فر اہم کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سر حد چیمبر کیلئے یہ انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ اس نے ‘بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر’ کو فعال بنا کر ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے جہاں تمام متعلقہ محکموں کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے چیمبر کی قیادت کی بھی تعریف کی۔گورنر نے صوبے میں معاشی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔گورنر کنڈی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کاروباری برادری نے ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا روبار ی طبقے کو مضبوط بنانا انتہائی اہم ہے کیونکہ اگربزنس کمیو نٹی مضبوط ہوں گی تو معیشت بھی ترقی کر سکے گی۔گورنر نے توقع ظاہر کی کہ اچھے دن آنے والے ہیں اور یقین دلایا کہ وہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سر حد چیمبر کے ساتھ تعاون اور مشترکہ کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جی 20 ممالک کا پاکستان کے قرضوں کی دوبارہ فنانسنگ کے حوالے سے متعلق انتباہ

گورنر کنڈی نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سبکدوش ہونے والے عہدیداران کی خدمات کو سراہا اور نئے آنے والے صدر، ان کی کابینہ اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہم صوبے کی ترقی، اس کے مثبت تشخص کی تعمیر اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔جب چیمبر ترقی کرے گا تو خطے میں خوشحالی، کاروبار اور ترقی کا عمل بھی آگے بڑھے گا۔بعد ازاں، صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کنڈی نے کہا کہ لانگ مارچ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس ایک ہفتے کے دوران کیا پیش رفت ہوگی؟انہوں نے کہا کہ ان میں ‘لانگ مارچ’ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور وہ اسلام آباد جانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں دہشت گردانہ حملوں کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے۔”ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں اور وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر چڑی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ گورنر کنڈی نے با ر ڈز کی بند ش کے حوا لے سے رپور ٹرز کے سو ال کا جو اب دیتے ہو ئے کہا افغانستان کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور بھارت عدم استحکام پیدا کرنے اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے افغانستان کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔گورنر کنڈی نے یقین دلایا کہ آج جن مطالبات اور مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے حوالے سے وہ خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے اور تمام مطالبات پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔ گورنر کنڈی نیخیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق ایک سوال کا جو اب دیتے ہو ئے ایک با ر پھر کہا گورنر راج کا نفاذ وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کے مشا ور ت کے مطابق کیا جائے گا۔اس سے قبل، بزنس مین فورم کے رہنما غضنفر بلور نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور ‘میگا بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر’ کے قیام پر کاروباری برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے وفاق کے سامنے سی این جی اور گندم کے آٹے کی فراہمی معطل ہونے کے مسائل کو اجاگر کرنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کو سراہا۔

فکسڈ ٹیکس سکیم بھی ناکام، صرف 2نئے دکاندار شامل

 

سر حد چیمبر کے صدر ملک عمران کا کاروباری برادری کی بے لوث خدمت کا عزم

Next Post
اے آئی سے دنیا کی تباہی کے خدشات کی خبریں جعلی نہیں ، پوپ لیو
Previous Post
کوہاٹ میں ڈینگی کے وار تیز، ایک ہفتے میں 163نئے کیسزسامنے آگئے