Skip to main contentSkip to footer

سرحد چیمبرکا قدرتی آفات سے متاثرہ کاروبار و صنعت کو ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا مطالبہ

سرحد چیمبرکا قدرتی آفات سے متاثرہ کاروبار و صنعت کو ٹیکسو ں میں چھوٹ دینے کا مطالبہ

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمر ان اسحق نے خیبرپختونخوا کے خطے میں بدلتی ہوئی مجموعی صورتحال کے پیش نظر، با لخصو ص دہشت گر دی اور قدر تی آفات سے متا ثرہ کا رو بار و صنعت کیلئے بلوچستان کی طرز پرایک جامع ٹیکس چھوٹ اور ریلیف پیکیج فر اہم کر نے کا پْر زور مطا لبہ کیا۔انھو ں نے یہ مطالبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر طارق محمود پاشا کے دور ے سر حد چیمبر کے مو قع پر اجلاس کی صدار ت کر تے ہو ئے کیا۔ا جلاس کے دور ان سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمان، سابق صدور زاہد اللہ شنواری، فواد اسحق، فیض محمد فیضی، فضل مقیم خان اور شیر باز بلور، انڈسٹر یلسٹ ایسو سی ایشن پشاور کے صدر انجینئر سعد خان زاہد، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عاطف شہزاد، عابد اللہ یوسفزئی، مسرت شاہ، سکندر اقبال، عاصم شہزاد، ملنگ خان اور سرفراز خان، و ویمن چیمبر پشاور کی سا بق صدر قرۃ العین کے علاوہ سجاد ظہیر، احسان اللہ یوسفزئی، امین حسین بابر، آفتاب اقبال، صدر گل، اشتیاق محمد، راشد اقبال صدیقی اور وقار احمد، سر حد چیمبر سیکر ٹری جنر ل مقتصد احسن سمیت دیگر تاجروں، برآمد کنندگان اور صنعت کاروں مو جود تھے۔

گورنر فیصل کنڈی اور سرحدچیمبر کے صدر ملک عمران اسحق کے درمیا ن اہم ملاقات

صدر ملک عمران اسحق نے خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری کو درپیش متعدد مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کر تے ہو نے انکے فوری حل کیلئے قا بل عمل تجاویز پیش کیں اور صوبے میں تجارت، صنعت اور روزگار کی بحالی کیلئے فوری ریلیف کے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ صدر ملک عمران اسحق نے متعد د تجاویز میں تاجروں کیلئے وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں میں خصوصی ریلیف، برآمدات پر صوبائی سیس کے خاتمے اور کاشتکاری کے مسئلے کو حل کرنے، بینک آف خیبر سے آسا ن شر ائظ پر قرضوں کی فراہمی، قرضہ پالیسی کو آسان بنانے، ٹی ایم اے اور پی ڈی اے کی جانب سے عائد کردہ سائن بورڈ ٹیکس واپس لینے، ہوٹلوں پر ٹیکس لگانے کے خا تمہ کا مطا لبہ کیا۔ سر حد چیمبر کے صدر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ٹیکس کے نظام میں مزید اصلاحات متعارف کرائے اور ٹیکس وصولی میں سخت اقدامات کے بجائے کاروبار دوست انداز اپنائے تجو یز پیش کی۔ چیمبر کے صدر نے چھو ٹے و در میا نے در جے کے کار وبار و صنعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہو ئے کہا صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ کیلئے ایس ایم ایز اور بڑے پیمانے کی انڈسٹریز کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔

سرحد چیمبرکا قدرتی آفات سے متاثرہ کاروبار و صنعت کو ٹیکسو ں میں چھوٹ دینے کا مطالبہ

صدر ملک عمران اسحاق نے فنانس، ایف بی آر، پراپرٹی ٹیکس اور متعلقہ معاملات پر چیمبر کی فعال نمائندگی کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دینے کی تجویز دی۔صدر ملک عمر ا ن اسحق نے امید ظاہر کی کہ مشیر برائے خزانہ خیبر پختونخوا کی معاشی بحالی کیلئے ہمدردانہ اور عملی اقدامات اٹھائیں گے اور ان مطالبات کو اولین ترجیح دیں گے۔بعد ازاں، مشیر ڈاکٹر طارق محمود پاشا نے کاروباری برادری کے مختلف سوالات اور تجاویز پر اپنے ر رعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروصنعت کے اہم ہے۔مشیر نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2027 میں ایس ایم ایز فنا نسگ کے اہداف پر نظر ثانی کی جائے گی اور انہوں نے اس شعبے کیلئے ریلیف اور رعایتی قرضوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔انہوں نے سر حد چیمبر اور محکمہ خزانہ پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔مشیر نے کہا کہ یہ کمیٹی خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے متعلقہ امور اور مسائل پر بات چیت کرے گی، تمام مسائل کا قابلِ عمل حل وضع کرے گی اور کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔

سرحد چیمبر کا تجاوزات خاتمے کیلئے مشترکہ میکنزم و حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ

 

پشاور پریس کلب میڈیا کرکٹ لیگ، شاہین اور زلمی نے میچز جیت لئے

پچھلی پوسٹ
پشاور پریس کلب میڈیا کرکٹ لیگ، شاہین اور زلمی نے میچز جیت لئے