وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے اور مزید بھی ہوگا، لیکن حکومت پر اعتماد رکھیں۔ وفاقی وزیر نے پیٹرول بے پناہ مہنگا ہونے کی مخالفت کو ریاست کے مفاد کے خلاف قرار دیا، اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پر دباؤ نہ ڈالا جائے کہ ریاست کے مفاد پر سمجھوتہ کریں۔ انھوں نے کہا حکومت نے عوام کے لیے ریلیف کا آغاز کر دیا ہے، آئی ایم ایف رواں ماہ نظر ثانی کے لیے آ رہا ہے، اپنی ٹیم کے لوگوں سے کہوں گا کہ عوام کے لیے ریلیف کا راستہ بنانے کی کوشش کریں۔ علی پرویز ملک نے کہا اوگرا شفافیت کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے، کوئی بھی کام حکومت بے خیالی میں نہیں کر رہی، ہر کام کے پیچھے منطق ہوتی ہے، ملک کے اندر کچھ کام کرنا ہے تو حکومت اور عوام کو مل کر کرنا ہے۔
پنشنرز کیلئے پنشن ادائیگی کا نیا طریقہ کار جاری
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ فکر ہمیں گیس سیکٹر کی ہے، قطر سے 30 ملین کا گیس کارگو نہیں نکل رہا، اب 100 ملین ڈالر میں لینا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ستمبر کیلئے پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں، اکتوبر کیلئے بھی پلاننگ کر چکے ہیں جب کہ حکومت اب نومبر کیلئے پیٹرول کے ذخائر کا بندوبست کر رہی ہے۔
نیپال سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 1,301ہوگئی
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ خطے میں اس وقت غیریقینی صورتحال ہے اس وقت آبنائےہرمز بند ہے اور باب المندب بھی پر بھی صورتحال ٹھیک نہیں، باب المندب سے ہمارا ایک جہاز نکل چکا ہے ہم نے سب کو بتایا ہے پاکستانی جھنڈےوالے جہاز پر حملہ ہوتا ہے تو یہ جنگی اقدام ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ ٹو ویسٹ سعودی پائپ لائن اس وقت بند ہے ہمارا ایک اور جہاز وہاں پر موجود ہے جس کو باہر نکالنے کا فیصلہ ابھی کرنا ہے حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ ہماری پیٹرول سپلائی لائن جاری رہے ہم کمرشل ریزور پر چلتے ہیں ، آئل کمپنیوں کو اپنا اسٹاک مین ٹین کرنا ہے آئل کمپنیاں لائسنس کےتحت اپنا اسٹاک مین ٹین کرنے کی پابند ہیں۔ پرویزملک نے کہا کہ اےڈبلیو سی کیساتھ تھرڈ پارٹی سرٹیفکیٹ لئے جا رہے ہیں، اوگرا اپنی انسپکشن بھی کر رہا ہے جہاز، گاڑی اور ایسی چیزوں کو ترجیح نہیں دینی چاہیے جب لوگوں کو دو وقت کاکھانا بھی مشکل ہو۔

