Skip to main contentSkip to footer

دیر کالونی میں اقراء سکول کی چھت گر گئی، 8 بچے زخمی

دیر کالونی میں اقراء سکول کی چھت گر گئی، 8 بچے زخمی

پشاور: رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی میں واقع نجی اقراء سکول کی چھت اچانک گرنے سے متعدد بچوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے 8 سے زائد زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق سکول کی چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ریسپانس گاڑیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ثمر ہارون بلور سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان کی نواسی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت سکول کی کلاسوں میں بچے موجود تھے، جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر بچوں کو نکالنے اور ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہوگئی، جو امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مزید بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی حتمی تعداد اور چھت گرنے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

 

بلی تھیلے سے باہر آگئی، ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کیلئے کیا گیا

اگلی پوسٹ
دیر کالونی سکول چھت گرنے کا واقعہ، 4 بچے جاں بحق، 20 زخمی
پچھلی پوسٹ
بلی تھیلے سے باہر آگئی، ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کیلئے کیا گیا