Skip to main contentSkip to footer

پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن 64 فیصد کم

پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن 64 فیصد کم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ سوزین راب اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی ”’فرنٹیکس”کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانس لیئتنس نے الگ الگ ملاقات کی ،ملاقاتوں میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ، ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن کے سدباب اور بارڈر مینجمنٹ کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ کم وسائل کے باوجود غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی ایک چیلنجنگ ٹاسک تھا۔

پاکستان مکہ معاہدے کا پابند ،سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور پوری ٹیم نے دن رات محنت کی۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن میں 100 فیصد کمی اگلا ہدف ہے، جسے ہر صورت حاصل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی مائیگریشن میں کمی کیلئے لیگل مائیگریشن کی نئی راہیں کھولنا ضروری ہے، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور افسران کی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بارڈر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن کے مکمل خاتمے کے لیے مزید عملی اقدامات اور مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔

ستائیس ستمبراحتجاج ، خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بیانِ حلفی طلب

محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس کے 500 امیگریشن کاؤنٹرز پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے نصب کرنا ہدف ہے، جدید کیمروں کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر قانون کی گرفت لایا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ساتھ تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم پی ڈی نے کہا کہ پاکستان کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، آئی سی ایم پی ڈی کے وفد نے ایف آئی اے کی رسک اینالیسس رپورٹ کو سراہا۔ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم پی ڈی نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن کے مکمل خاتمے کے ہدف کے حصول میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔ہانس لیئتنس نے کہاکہ پاکستان کی غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن کے مکمل خاتمے کے مقرر کردہ ہدف کے حصول میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔فرنٹیکس وفد میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز، گورننس اینڈ سٹریٹیجی ایوا کاپونا، ڈائریکٹر انٹیلی جنس ڈویژن اسٹیفانو فیلا، ہیڈ آف یونٹ فار انٹرنیشنل کوآپریشن جان وائیسٹل اور سینئر لائڑن آفیسر ٹو پاکستان رالف شوئپفلن شامل تھے۔وزیر مملکت طلال چوہدری، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے بھی اس موقع پر موجود تھے

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 20 ستمبر کو منعقد ہوگا

 

خیبرپختونخواپولیس قیادت کا نئے ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

Next Post
ڈاکٹر میاں سعید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کوششیں شروع
Previous Post
پاکستان مکہ معاہدے کا پابند ،سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ