Skip to main contentSkip to footer

ملک بھر میں بدترین فورس لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں بجلی کی بدترین فورس لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، خطے میں بدلتے حالات نے عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے،ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں شارٹ فال 5 ہزار 726 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ، جبکہ طلب 20 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل پیداوار 7 ہزار 814 میگاواٹ ہے۔اس کے علاوہ ملک میں سولر پیداوار 450 میگا واٹ، ونڈ انرجی کی پیداوار ایک ہزار 490 میگاواٹ، نیوکلیئر پیداوار 2 ہزار 890 میگا واٹ ہے جبکہ بیاس پاور پلانٹ 100 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق طلب اور رسد میں اس بڑے فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر اعلانیہ بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں ایل این جی امپورٹ صفر ہونے سے ایل این جی پاور پلانٹس سے پیداوار رک گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حویلی بہادر شاہ، بھیکی اور نندی پور پاور پلانٹس سے پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، ساہیوال پل پاور پلانٹ کی پیداوار بھی تقریبا بند ہے، 969 میگا واٹ نیلم جہلم بند، پن بجلی منصوبے سے بھی پیدا نہیں ہو رہی۔ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز بھی مکمل صلاحیت سے بجلی ترسیل کرنے سے قاصر ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بھی اوور لوڈڈ ہے۔

 

 

Next Post
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تیز آندھی اور بارش ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Previous Post
گیس صارفین کیلئے بری خبر، یکم جولائی سے گیس مہنگی ہونے کا امکان