Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تیز آندھی اور بارش ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تیز آندھی اور بارش ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف حصوں میں 18 سے 23 اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک اور آندھی، طوفان کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور اور ڈیرہ غازی خان سمیت گرد و نواح میں تیز ہواں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب میں زیادہ تر موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم 18، 19 اور 23 اپریل کو چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، تربت، خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں 18، 19، 22 اور 23 اپریل کو گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گوادر اور ساحلی علاقوں میں 19، 20 اور 23 اپریل کو تیز ہواں اور ہلکی بارش کا امکان جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے علاقوں خیرپور، سکھر، حیدرآباد، عمرکوٹ، مٹھی، بدین، کراچی اور کیٹی بندر میں 19 اور 20 اپریل کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ متعدد اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، ملاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور وزیرستان میں بارش اور آندھی کا امکان، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری بھی متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں استور، گلگت، سکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ میں 18، 19، 22 اور 23 اپریل کو تیز ہواں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔این ای او سی کے مطابق تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں،

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔این ای او سی کے مطابق عوام بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپپاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹسے رہنمائی لیں،

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

 

Q&A

کن علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے؟
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کیا آندھی اور طوفان کا بھی امکان ہے؟
جی ہاں، بارشوں کے ساتھ آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کیا کوئی الرٹ جاری کیا گیا ہے؟
ہاں، محکمہ موسمیات کی جانب سے موسمی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

 

Previous Post
ملک بھر میں بدترین فورس لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ سامنے آگئی