Skip to main contentSkip to footer

بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 46,275 میگاواٹ

نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جس سے بجلی صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ستمبر کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔

پاکستان میں 2.985 کھرب روپے کے ڈیموں اور پن بجلی منصوبوں پر کام جاری

پی پی اے کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی ڈیزل سے13 ارب 26 کروڑ روپے ، فرنس آئل سے 11 ارب 81 کروڑ روپے مقامی گیس سے 13 ارب 89 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔ پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایل این جی کے ذریعے پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت آئی ڈسکوز کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ۔ پاور ڈویژن نے موقف اختیار کیا کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک جانے کا خدشہ تھا جسے دو گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ سمیت مختلف اقدامات سے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کیا گیا۔ واضح رہے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی۔

عابد شیر علی بجلی یونٹ معاملے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ

اگلی پوسٹ
پشاور میں ایک اور سکول کی دیوار گر گئی، متعدد بچے زخمی
پچھلی پوسٹ
مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کا عکاس ہے،وزیراعظم