Skip to main contentSkip to footer

ناوی پیلے کو 2026 کا نوبل امن انعام مل گیا

ناوی پیلے کو 2026 کا نوبل امن انعام مل گیا

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی جج ناوی نیتھم پیلے کو امن کے فروغ اور بین الاقوامی قانون کے لیے خدمات کے اعتراف میں 2026 کے نوبل امن انعام سے نواز دیا گیا۔ ناروے کی نوبل کمیٹی کے مطابق ناوی پیلے نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ابتدائی دور میں نیلسن منڈیلا اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے دیگر افراد کا دفاع کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بین الاقوامی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے اہم مقدمات کی سماعت میں خدمات انجام دیں۔

علی امین سہیل آفریدی پر برہم، بکائو مال کہنے پر آپے سے باہر

اس ہفتے ادب، کیمیا، طبیعیات اور طب کے نوبل انعامات کے اعلان کے بعد امن کے انعام کا اعلان پانچواں بڑا اعلان ہے۔ گزشتہ برس نوبل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کو دیا گیا تھا۔ نوبل امن انعام کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ سویڈش کراؤن، یعنی تقریباً 12 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ انعام دینے کی تقریب 10 دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوگی۔ یہ تاریخ نوبل انعامات کے بانی سویڈش صنعت کار الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر مقرر کی گئی ہے۔

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک

اے آئی ‘سپر ہیومن’بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائیگی، مسک کا دعویٰ

پچھلی پوسٹ
سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا میں نئے ہسپتال قائم کرنے کی ہدایت