Skip to main contentSkip to footer

مائیکل جیکسن کے دستانے، ڈیانا کے ملبوسات نیلامی کیلئے پیش

مائیکل جیکسن کے دستانے، ڈیانا کے ملبوسات نیلامی کیلئے پیش

موسیقی کی دنیا کے آئیکون پاپ گلوکار مائیکل جیکسن اور برطانوی شہزادی ڈیانا سمیت معروف ثقافتی شخصیات کی یادگار اشیا رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں منعقد ہونے والی جولینز آکشنز میں موسیقی، فیشن اور پاپ کلچر سے منسلک نایاب اشیا پیش کی جائیں گی، جن میں 11 نمایاں اشیا کی مجموعی مالیت 3.86 ملین درہم تک ہے۔رپورٹس کے مطابق جولینز آکشنز 5 سے 10 دسمبر تک جزیرہ الماریہ پر واقع روز ووڈ ابوظبی میں پہلا علاقائی سیلیبریٹی اینڈ کلچر ویک منعقد کرے گا، اس دوران 3 الگ الگ نیلامیاں ہوں گی، جن میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات سے وابستہ فیشن، موسیقی، فلم سے متعلق اور دیگر اشیا پیش کی جائیں گی۔سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی اشیا میں کرسٹلز سے مزین وہ دستانے شامل ہیں جو مائیکل جیکسن نے 2002 میں وائب میگزین کے کور فوٹو شوٹ کے دوران پہنے تھے، اس کی قیمتہ کا تخمینہ 40 ہزار سے 60 ہزار ڈالرز لگایا گیا ہے، یعنی تقریبا 1 لاکھ 47 ہزار سے 2 لاکھ 20 ہزار درہم۔ نیلامی میں وہ لوفرز بھی پیش کیے جائیں گے جو مائیکل جیکسن نے شہر آفاق میوزک ویڈیو تھرلر میں پہنے تھے

مصر میں 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت

ان کی قیمت 20 ہزار سے 40 ہزار ڈالرز تک مقرر کی گئی ہے، ان کے ساتھ کوریو گرافر مائیکل پیٹرز کے نام گلوکار کا ایک ذاتی خط بھی شامل ہے۔مائیکل جیکسن کے بیڈ دور سے وابستہ 2 جیکٹس بھی نیلامی میں پیش کی جائیں گی، ان میں سے ایک جیکٹ پر گلوکار نے دستخط کر کے ٹی جے مارٹل فانڈیشن کو عطیہ کیا تھا، اس کی قیمت 60 ہزار سے 80 ہزار ڈالرز لگائی گئی ہے جبکہ دوسری جیکٹ تھرلر کی پرفارمنس کے لیے تیار کی گئی تھی، جس کی قیمت 30 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز لگائی گئی ہے۔ابوظبی کی اس نیلامی میں شہزادی ڈیانا کی یادگاری اشیا بھی پیش کی جائیں گی، ان میں نمایاں ترین ان کا گہرے نیلے رنگ کا گان ہے، جسے کیتھرین واکر نے تیار کیا ہے اور اسے ڈیانا نے 1995 میں نیویارک میں ہونے والے سی ایف ڈی اے فیشن ایوارڈز میں پہنا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گان کی قیمت 2 لاکھ سے 4 لاکھ ڈالرز کے درمیان متوقع ہے، جس کے باعث یہ اب تک اعلان کی گئی اشیا میں سب سے زیادہ مالیت رکھنے والی واحد شے ہے۔ڈیانا سے متعلق دیگر اشیا ان کی زندگی کے آخری برسوں میں ہونے والی اہم عوامی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں، ان میں سیلفریجز کے سوئیڈ ڈرائیونگ لوفرز کی ایک جوڑی، ڈیانا کی پہنی ہوئی رالف لارین کی شرٹ بھی شامل ہے، ان کی قیمت 10 ہزار سے 30 ہزار ڈالرز تک متوقع ہے۔

اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، برفباری کا امکان

 

سائنسدان 3 لاکھ سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب

Next Post
کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار
Previous Post
پاراچنار میں قبرستان کی اراضی کی قلت کا انوکھا حل نکال لیا گیا