Skip to main contentSkip to footer

مصر میں 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت

مصر میں 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت

مصر کے مغربی صحرائی علاقے میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریبا 1700 سال قدیم ایک مقبرہ دریافت کیا ہے، جس سے رومی دورِ حکومت کے دوران خطے میں رائج تدفینی رسومات اور ثقافتی روایات پر نئی روشنی پڑتی ہے۔آثارِ قدیمہ کے مطابق اہرام نما چونے کے پتھروں سے تعمیر کیا گیا یہ مقبرہ ایک بااثر شخص اور اس کی اہلیہ کی تدفین کے لیے بنایا گیا تھا، مقبرے کی منفرد طرزِ تعمیر کے علاوہ یہاں نایاب تحریری نقوش اور تدفینی متون بھی دریافت ہوئے ہیں۔کھدائی کے دوران ایک پتھر کی تختی ملی جس پر قدیم یونانی زبان میں تحریر کندہ ہے

گوگل میپس پر دریافت پراسرار سٹرکچر 39کروڑ برس پرانا نکلا

ماہرین کو مردوں کے لیے مخصوص ایک تدفینی میز، ریتلے پتھر کو دھونے کے لیے بیسن اور مختلف اقسام کے برتن بھی ملے۔مقبرے سے کانسی کی ایک سکہ بھی برآمد ہوا ہے جس پر رومی شہنشاہ قسطنطین کندہ ہے، جو اس مقام کی تاریخی اہمیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔مصر کے وزیرِ سیاحت و نوادرات شریف فتحی کے مطابق یہ دریافت ان تہذیبوں اور ثقافتوں کے تسلسل کی ایک جھلک پیش کرتی ہے جن سے مصر مختلف ادوار میں گزرتا رہا ہے۔

کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت

 

دنیا کے قدیم ترین 3400سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت

Next Post
آئی ایم ایف شرائط، حکومت 174 ترامیم جلد پاس کرنے کیلئے متحرک
Previous Post
وفاقی آئینی عدالت کا سزائے موت پر عملدرآمد معطل رکھنے کا اعلان