Skip to main contentSkip to footer

بائبل کا گمشدہ قبیلہ، بھارت سے 250سے زائد افراد تل ابیب پہنچ گئے

بائبل کا گمشدہ قبیلہ، بھارت سے 250سے زائد افراد تل ابیب پہنچ گئے

بائبل میں مذکور اسرائیل کے ایک قدیم گمشدہ قبیلے سے تعلق کا دعوی کرنے والے اڑھائی سو سے زائد انڈین باشندے تل ابیب کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد کی بھارت سے اسرائیل منتقلی حکومت کے ایک خصوصی آپریشن کا حصہ ہے۔یہ بنی مناشے (مناشے کے بیٹے) برادری کے وہ پہلے افراد ہیں جو حکومت کے نومبر میں کیے گئے اس فیصلے کے بعد اسرائیل پہنچے ہیں جس کے تحت بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور سے قریباً 4600 افراد کی نقل مکانی کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اس برادری کا دعوی ہے کہ ان کا تعلق بائبل کے اسرائیل کے ان گمشدہ قبیلوں میں سے ایک کے جدِ امجد مناشے سے ہے جنہیں 720 قبل مسیح میں آشوری فاتحین نے جلاوطن کر دیا تھا۔گمشدہ قبیلوں کے آثار تلاش کرنے والی تنظیم شاوی اسرائیل کے مطابق 1990 کی دہائی سے اب تک قریبا 4000 بنی مناشے اسرائیل آ چکے ہیں جبکہ اب بھی سات ہزار کے قریب افراد انڈیا میں مقیم ہیں۔اس برادری کی زبانی تاریخ کے مطابق وہ صدیوں تک فارس، افغانستان، تبت اور چین سے گزرتے ہوئے یہاں پہنچے اور اس طویل سفر کے دوران بھی وہ ختنہ جیسی یہودی مذہبی روایات پر کاربند رہے۔

تاہم 19ویں صدی میں عیسائی مشنریوں کی کوششوں سے انڈیا میں اس برادری کے کئی افراد عیسائیت میں تبدیل ہو گئے تھے۔اسرائیل کی وزارتِ انضمام کے مطابق کو پہنچنے والے یہ اڑھائی سو افراد شمالی اسرائیل میں آباد کیے جائیں گے جہاں اسرائیلی شہری بننے کے لیے انہیں باضابطہ طور پر یہودی مذہب قبول کرنا ہوگا

ہوائی اڈے پر نئے آنے والوں کا استقبال کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ امیگریشن اوفیر سوفیر نے خبر رساںادارے کو بتایا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ایسے آپریشن کا آغاز ہے جس کے تحت پوری کمیونٹی کو انڈیا سے اسرائیل منتقل کیا جائے گا اور اس کا ہدف سالانہ 1200 افراد کی منتقلی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ریاست منی پور گزشتہ تین برسوں سے نسلی تنائو کی لپیٹ میں ہے۔وہاں اکثریتی ہندو میتی برادری اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 سے اب تک 18000 سے زائد یہودی اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں تاہم یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہے۔

 

Q&A

بائبل کے گمشدہ قبیلے سے کیا مراد ہے؟
یہ ان قبائل کو کہا جاتا ہے جن کا ذکر بائبل میں ہے اور جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ بکھر گئے۔

کتنے افراد بھارت سے اسرائیل پہنچے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق 250 سے زائد افراد تل ابیب پہنچے ہیں۔

یہ لوگ کہاں جا رہے ہیں؟
یہ افراد اسرائیل میں مستقل رہائش اختیار کرنے کیلئے جا رہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں

اسرائیل کے مختلف شہروں پر لاکھوں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ہوائی جہاز ناکارہ

 
 
Previous Post
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈیپازٹ واپس کر دیئے