Skip to main contentSkip to footer

کراچی کے ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز کی وجہ سے شہریوں کا رش

کراچی کے ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز کی وجہ سے شہریوں کا رش

پاکستان کے انجینئر نے مقامی سطح پر جدید روبوٹس تیار کرکے کراچی کے ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر خدمات انجام دینے کے لیے متعارف کرا دئیے، روبوٹ ویٹریسز روبیا اور جوجو کی منفرد انداز میں کھانا پیش کرنے کی صلاحیت نے شہریوں خصوصاً بچوں اور خاندانوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔پاکستان میں روبوٹک ٹیکنالوجی کا یہ منفرد تجربہ نہ صرف شہریوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کی تیاری کے امکانات کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کراچی کے ریسٹورنٹ دی سسیلین میں متعارف کرائے گئے روبوٹس روبیا اور جوجو پاکستانی ا نجینئرسید اسامہ عزیز کی تخلیق ہیں جنہوں نے نہ صرف یہ روبوٹس تیار کیے بلکہ مذکورہ ریسٹورنٹ کے بانی بھی ہیں

ہوانا میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی

دونوں روبوٹس کے سر سفید اور گول ہیں جبکہ ان کے چہروں پر موٹر سائیکل کے ہیلمٹ سے مشابہ گہرے رنگ کے ویزر نصب ہیں، ان کی گردنوں کے گرد سیاہ رنگ کی شالیں بھی ڈالی گئی ہیں جو پاکستانی خواتین کے روایتی دوپٹے سے مشابہت رکھتی ہیں۔روبوٹ ویٹریس روبیا جب صارفین کی میز پر پہنچتی ہے تو الیکٹرانک آواز میں اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتی ہے، سسیلین میں خوش آمدید، میرا نام روبیا ہے، اس دوران اس کی سرخ ایل ای ڈی آنکھیں مسلسل روشن اور مدھم ہوتی رہتی ہیں۔سید اسامہ عزیز نے ان روبوٹس کی تیاری کے لیے زیادہ تر پاکستان میں تیار ہونے والے پرزے استعمال کیے ہیں۔

اپنے وطن میں مرنا پسند کروں گی ،حسینہ واجد کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

انہوں نے اپنے لیبارٹری میں روبوٹس کے سرکٹ بورڈز ڈیزائن کرنے کے ساتھ ان کی پروگرامنگ بھی خود کی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں روبوٹس کی تیاری کے لیے درکار آلات اور الیکٹرانک سامان باآسانی دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں مختلف ذرائع سے ضروری پرزوں کا انتظام کرنا پڑا۔اس منصوبے کو ان کی روبوٹکس کمپنی کوبوٹ کے ذریعے عملی شکل دی گئی، جس میں ان کے دوستوں نے بھی معاونت کی، جب کہ بعض الیکٹرانک اجزا بیرون ملک سے درآمد کیے گئے۔روبوٹس کی تیاری کے لیے ان کی ورکشاپ ملتان میں قائم ہے، جہاں مستقبل میں ان مشینوں کو مزید جدید اور خودکار بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

 

کوہاٹ ،غیر قانونی سونے کی کان کنی کیخلاف آپریشن، 94 کلومیٹر علاقہ کلیئر

اگلی پوسٹ
دینی مدارس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، مولانا طیب قریشی
پچھلی پوسٹ
کوہاٹ ،غیر قانونی سونے کی کان کنی کیخلاف آپریشن، 94 کلومیٹر علاقہ کلیئر