Skip to main contentSkip to footer

ہوانا میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی

ہوانا میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے پارک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ ہوانا میں پاکستانی سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں ہوانا کے ایک مقامی پارک میں قائداعظم کا کانسی سے تیار کردہ مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ نقاب کشائی کی گئی۔ تقریب میں کیوبا کے وزیرِ ثقافت الپیدیو الونسو گراو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نائب وزیرِ خارجہ انایانسی روڈریگز کامخو سمیت کیوبا کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بینکنگ بحران ،پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا مستعفی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر شہباز ایم ملک نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزاد مملکت کے قیام کیلئے قائداعظم کی انتھک جدوجہد اور بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کیوبا کی جانب سے بھی قائداعظم کے عزم و استقامت، پاکستان کے قیام اور قومی تعمیر و ترقی کیلئے ان کی گراں قدر جدوجہد کو سراہا گیا۔ تقریب کے شرکا نے کہا کہ قائداعظم کے مجسمہ کی نقاب کشائی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتوں کی علامت ہے۔ تقریب میں کیوبا کے ارکانِ پارلیمنٹ، معزز شخصیات، بڑی تعداد میں سفیروں اور سفارتی کور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کیوبا میں میڈیکل سکالرشپ پر زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا نے کی۔

 

اپنے وطن میں مرنا پسند کروں گی ،حسینہ واجد کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

پچھلی پوسٹ
حکومت کو فضل الرحمن سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے،فواد چوہدری