Skip to main contentSkip to footer

دنیا کا معمرترین خشکی کا جانور جوناتھن کچھوا 194 سال کا ہوگیا

دنیا کا معمرترین خشکی کا جانور جوناتھن کچھوا 194 سال کا ہوگیا

دنیا کا سب سے معمر اور تاحال زندہ خشکی پر رہنے والا جانور جوناتھن نامی ایک کچھوا ہے، جس کی عمر 194 سال ہوگئی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوناتھن کا بنیادی تعلق بحرہند میں مشرقی افریقہ کے قریب واقعہ مجموعہ الجزائر سیشلز سے ہے اور یہ اسی نسبت سے سیشلز کا عظیم الجثہ کچھوا کہلاتا ہے تاہم اب یہ جنوبی بحراوقیانوس میں واقع سینٹ ہیلینا کے جزیرے پر رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوناتھن نامی کچھوے کو جب 1882 میں سیشلز سے سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا، تب بھی یہ کم از کم 50 سال کا مکمل بالغ کچھوا تھا۔ اسی بنیاد پر اس کی پیدائش کا سال زیادہ سے زیادہ 1832 تصور کیا جاتا ہے۔سینٹ ہیلینا کے گورنر نیجل فلپس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جوناتھن یہاں کا ایک نہایت محبوب رہائشی ہے۔

دنیا کا مشہور ترین بلوط کا درخت 1ہزار سال بعد مرگیا

 

وہ شاہی شخصیات سے مل چکا ہے، شادیوں کی تصاویر کا حصہ بن چکا ہے اور سیاحوں کو خوشی دیتا رہا ہے۔جوناتھن کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے آئیکون قرار دیا گیا ہے، گنیز کے حکام کے مطابق آئیکنز ایسے منتخب ریکارڈ ہولڈرز کا ایک خاص گروہ ہے جن کی کامیابیاں اپنے شعبے کی حدود سے آگے بڑھ کر دنیا بھر کے لوگوں کے لیے باعث ترغیب بنی ہیں۔

 

پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 6کروڑ 70لاکھ ہوگئی

Next Post
امریکہ میں عدالت نے نشئیوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
Previous Post
دنیا کا مشہور ترین بلوط کا درخت 1ہزار سال بعد مرگیا