Skip to main contentSkip to footer

حافظ آباد میں تبلیغی جماعت کی بس نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

حافظ آباد میں تبلیغی جماعت کی بس نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

حافظ آباد میں تبلیغی اجتماع کی بس فلائی اوور کے قریب سیم نالے میں گر گئی،فتوکی فلائی اوور پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سیم نالے میں گری، جس میں 5 افراد جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی کہ سکھیکی میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں 5 افراد جاں سے چلے گئے اور 40 زخمی ہوئے ہیں

دیر کالونی سکول چھت حادثہ، شہدا کی تعداد 29 ہوگئی، سکول کا مالک گرفتار

بس میں 65 کے قریب مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بعض مسافروں کے تاحال لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

 

مری میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اگلی پوسٹ
بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
پچھلی پوسٹ
انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ