Skip to main contentSkip to footer

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

Orakzai and Khyber Operation

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مار اگیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیس آپریشن ہوا، جس میں ایک فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بولیدہ کے علاقے مینازمیں دہشتگردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیاتاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

افغان مہاجرین کیلئے بری خبر، خیبرپختونخوا میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بولیدہ کے علاقے میناز میں فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میںآپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ضلع کیچ میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور معصوم خواتین کو یرغمال بنانے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

تجاوزات آپریشن، 1998 سے پہلے تعمیر مکانات مسمار نہ کرنے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ
ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قیدکی سزا سنادی
پچھلی پوسٹ
حافظ آباد میں تبلیغی جماعت کی بس نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق