Skip to main contentSkip to footer

انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ

انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے شکایات کی وصولی، متعلقہ اداروں کو منتقلی اور ان پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی۔مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق اس سلسلے میں انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ مجوزہ پورٹل کے ذریعے شکایات کے حل میں تاخیر اور مختلف اداروں کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی کوششوں میں تکرار کو کم کرنے میں مدد ملے گی

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اس مقصد کے لیے موجودہ اداروں کو مشترکہ ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا اور کوئی نیا متوازی ادارہ قائم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام جاری رکھیں گے، محکمہ سماجی بہبود، پولیس، محتسبین اور انسانی حقوق سے متعلق دیگر اداروں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔مشیرِ اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو مناسب اداروں تک پہنچانے کے مؤثر طریق کار اور معلومات کے محفوظ تبادلے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں انہوں نے ضلعی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مجوزہ طریق کار کے تحت ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) انسانی حقوق سے متعلق امور اور شکایات کو متعلقہ اداروں کے پاس ریفر کرے گا

عمران خان کیلئے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسرز (ڈی پی اوز) کے دفاتر میں انسانی حقوق سے متعلق ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام حقوقِ پاکستان کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، منصوبے پر عمل درآمد سے صوبائی وسائل پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔مشیرِ اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل کی پیش رفت اور اس پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی جائے۔

 

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ
حافظ آباد میں تبلیغی جماعت کی بس نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق
پچھلی پوسٹ
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ