Skip to main contentSkip to footer

عمران خان کیلئے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

عمران خان کیلئے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

پیپلز پارٹی سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ انہیں موجودہ سیاسی صورتحال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔پارٹی رہنماؤں اور دیگر افراد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے، اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جاسکتا،

عمران خان سٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز سٹیڈیم رکھنے پر غور

سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اسے مسترد کر چکے ہیں، صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔سابق وزیر نے پیشگوئی کی کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے جب کہ جے یو آئی کی احتجاجی تحریک بھی نظر نہیں آرہی، اگر جے یو آئی کو احتجاج کرنا ہوتا تو اب تک کر چکی ہوتی۔

اسمبلیاں توڑنے کی بات محمود قریشی نے عمران خان کے کان میں ڈالی’ محمودخان

عمران خان کا بیرون ملک جانے اور سیاست چھوڑنے سے انکار

اگلی پوسٹ
رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی گول بہترین قرار
پچھلی پوسٹ
تھرپارکر،ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق