Skip to main contentSkip to footer

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: بلوچستان کوئٹہ روڈ پر واقع ایک چیک پوسٹ کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس، کسٹم اہلکاروں اور دو شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا درازندہ کے علاقے امن میلہ کے قریب پیش آیا، جہاں دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 درازندہ اسٹیشن کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید چار ایمبولینسز بمعہ عملہ بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک **30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لی گئی ہیں۔** ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کارروائیوں میں مصروف ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سول سیکرٹریٹ سمیت اہم مقامات خالی

Previous Post
دنیا کے قدیم ترین 3400سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت