Skip to main contentSkip to footer

پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سول سیکرٹریٹ سمیت اہم مقامات خالی

پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سول سیکرٹریٹ سمیت اہم مقامات خالی

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کا گشت اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ پشاور کو فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے اور سیکرٹریٹ میں موجود دفاتر سے ملازمین اور افسران کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث سول سیکرٹریٹ کی مسجد بھی بند کردی گئی، جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود افراد کو مسجد سے باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔

اسلام آباد میں زلزلہ برپا ہوچکا، یہ ہماری جیت ہے ، سہیل آفریدی

پولیس لائنز پشاور جانے والے راستوں پر بھی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پولیس لائنز میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ایکسائز ہیڈکوارٹر کو بھی مکمل طور پر بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پشاور کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے اور جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں۔ ادھر ایم پی اے ہاسٹل کو خالی کرنے کی ہدایات جاری ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ کوہاٹ کچہری بھی سکیورٹی خدشات کے باعث بند کردی گئی ہے۔

یہ سکیورٹی اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب گزشتہ روز ورسک روڈ کے گڑھی شیر داد علاقے میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔  حکام کے مطابق کارروائی میں دیگر اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے ورسک روڈ پر آپریشن کے دوران دو دہشتگرد فرار ہوگئے تھے ، گزشتہ شب ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے تحقیقات میں معلوم ہوا کہ فرار ہونے والے دونوں دہشتگرد خود کش حملہ کرنے کی غرض سے بنوں سے پشاور آئے تھے جو آج کسی بھی وقت حملہ کرکے بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

لانگ مارچ ملتوی؟ اہم اعلان آج ہوگا

Next Post
سہیل آفریدی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، 9مئی کیس میں نامزد
Previous Post
لانگ مارچ ملتوی؟ اہم اعلان آج ہوگا