وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا چیپٹر بند ہو چکا ہے، سہیل آفریدی کا مستقبل تاریک نظر آ رہاہے،تمام قیدیوں نے نئی ماڈل جیل میں منتقل ہونا ہے،اس میں بانی پی ٹی آئی بھی ہوں گے،اسلام آباد ماڈل جیل مکمل فعال ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ایران میں اجلاس پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، فیلڈمارشل کی کوشش کے نتیجے میں مسلم امہ ایک جگہ اکٹھی ہوئی، فیلڈمارشل عاصم منیر نے تہران اجلاس کو ممکن بنایا، تہران اجلاس کی تصاویر پوری دنیا نے دیکھیں، پاکستان پر امید ہے،تہران اجلاس کا اچھا نتیجہ نکلے گا
سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، فیصل کریم کنڈی
تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ پاکستان نے امن کیلئے کوششیں کیں، یہ پاکستان کیلئے فخر کا موقع ہے، امن کیلئے پاکستان کے کردارکی دنیا معترف ہے۔28ویں ترمیم پرابھی کوئی مشاورت شروع نہیں ہوئی، ابھی دسمبر میں وقت ہے،مستقبل میں کیا ہو گا یہ وقت بتائے گا۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تمام قیدیوں نے نئی ماڈل جیل میں منتقل ہونا ہے،اس میں بانی پی ٹی آئی بھی ہوں گے،اسلام آباد ماڈل جیل مکمل فعال ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ فیصلہ کرے گی، کے پی حکومت کی واپسی پر کوئی بات نہیں ہو گی، خیبرپختونخوا حکومت کا چیپٹر بند ہو چکا ہے، سہیل آفریدی کا مستقبل تاریک نظر آ رہاہے، سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی،شاہدخٹک،میناخان آفریدی،شفیع جان نیپی ٹی آئی کابیڑہ غرق کر دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا، ریاست سمجھے گی کہ نقص امن کا خطرہ نہیں تو بہنوں کو رہا کر دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے بیانات بھارتی میڈیا نے چلائے، بہنوں نے اڈیالہ کے باہر ہنگامہ برپا کئے رکھا تھا
سہیل آفریدی سمیت 80 ملزمان کیخلاف ریڈیو پاکستان کیس میں چالان جمع
برطانیہ یا امریکا ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو سزائیں ہو چکی ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا وجود نہیں رہا،ان کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں، پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ ہم سے ملتے رہتے ہیں،گلہ کرتے ہیں، جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات کا مندر بنانے کا کہا تھا، پی ٹی آئی پورے کیپی میں100،150لوگ بھی نہیں نکال سکی، محمود اچکزئی اسلام آباد کو کابل پر مقدم سمجھیں گے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محموداچکزئی اسلام آباد کی بات بعد میں کرتیہیں،پہلے کابل کی کرتے ہیں، محمود اچکزئی کو اسلام آباد کا ذکر زیادہ کرنا چاہیے، مولانافضل الرحمان ہمارے لئے قابل احترام ہیں، مولانافضل الرحمان قومی سلامتی کے معاملات کو سیاست سے الگ رکھیں، مولانافضل الرحمان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردارادا کرنا ہو گا، مولانافضل الرحمان کے پی میں مثبت کردار ادا کریں۔عطاتارڑ نے کہا کہ کے پی میں اپوزیشن کی جگہ بنی ہے،شاید مولانا چاہتے ہیں وہ حاصل کریں، مولانافضل الرحمان کا ریاست مخالف بیانیہ لے کرچلنا مناسب نہیں ہوگا، مائننگ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوامیں شفاف نظام آیا ہے،لوگ خوش ہیں، پیپلزپارٹی نے صوبوں کے حوالے سے ابھی واضح موقف نہیں اپنایا، کسی کو گورننس میں بہتری سے انکار نہیں،گورننس پربحث جاری رہتی ہے،جاری رہنی چاہیے۔
علی امین سہیل آفریدی پر برہم، بکائو مال کہنے پر آپے سے باہر

