ارجنٹینا کو 2026 کے فیفا ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی درخواست نے دنیا بھر میں غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ہے.بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے خلاف درخواست پر 23,316,108 افراد دستخط کر چکے ہیں جو گنیز عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی تھی۔لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی تاہم ٹورنامنٹ کے دوران کئی تنازعات اور مبینہ جانبداری کے الزامات سامنے آئے۔شائقین کے ایک گروپ نے ارجنٹنا کو ورلڈ کپ میں شرکت سے روکنے کے لیے درخواست شروع کی تھی جو فائنل سے پہلے کافی مقبول ہوئی۔فائنل کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جھگڑے نے ارجنٹینا کے خلاف ردِعمل مزید بڑھا دیا۔ارجنٹینا کے کھلاڑی لیاندرو پریڈیس پر اسپین کے دفاعی کھلاڑی ایرک گارسیا کو مکے مارنے اور گاوی کو زمین پر گرانے کے الزامات ہیں
ورلڈ کپ 2026 کے بعد بننے اور ٹوٹنے والے 10 بڑے ریکارڈ، اسپین اور ارجنٹینا نے تاریخ رقم کردی
جبکہ اینزو فرنانڈیز کو پا کوبارسی پر ٹیکل کرنے کے باعث میدان سے باہر بھیجا گیا۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں فیصلے کیے گئے۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ اگر فاتح پہلے سے طے ہے تو باقی ٹیموں کو کھیلنے کا کیا فائدہ؟ اس لیے ارجنٹینا کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے۔یورپی میڈیا کے مطابق اس درخواست کی تقریبا 170 ممالک سے لوگوں نے دستخط کر کے حمایت کی جبکہ اس کا ہدف 50 لاکھ دستخط حاصل کرنا تھا۔فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کے بعد درخواست کے منتظمین نے کہا کہ فیفا نے ہماری کی بات نہیں سنی لیکن اسپین نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ دستخط حاصل کرنے والی درخواست کا عالمی ریکارڈ اس وقت جوبلی 2000 تحریک کے پاس ہے جس پر 24,319,181 دستخط ہوئے تھے، اگر ارجنٹینا کے خلاف درخواست مزید چند دن جاری رہتی تو ممکنہ طور پر یہ نیا ریکارڈ قائم کر سکتی تھی۔
اسپین کی جیت سے زیادہ ارجنٹائن کی ہار پر جشن، دلچسپ میمز وائرل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آن لائن پٹیشن مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ مہم چلانے والوں کا مؤقف ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران ارجنٹینا کو ریفری کے فیصلوں میں غیر معمولی رعایت اور جانبداری کا فائدہ پہنچا، جس سے مقابلوں کی شفافیت متاثر ہوئی۔ دوسری جانب ارجنٹینا کے مداحوں نے بھی فیفا ورلڈ کپ فائنل اسپین کے خلاف دوبارہ کرانے کے لیے الگ آن لائن دستخطی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائنل میں ریفری کے متنازع فیصلوں نے میچ کے نتیجے پر اثر ڈالا، اس لیے مقابلہ دوبارہ کرایا جانا چاہیے۔ تاہم فیفا کی جانب سے تاحال ان دستخطی مہمات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کے مطابق ایسی آن لائن پٹیشنز کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی اور فیفا ماضی میں بھی اس نوعیت کے مطالبات کو قبول نہیں کرتا رہا۔
کھیلوں کے مداحوں کوجھٹکا، کامن ویلتھ گیمز سے کرکٹ باہر
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ارجنٹینا کے خلاف ایک آن لائن دستخطی مہم شروع کردی گئی ہے، جس میں فیفا سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ارجنٹینا کو ورلڈ کپ سے خارج کیا جائے یا اس کے میچز کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

