Skip to main contentSkip to footer

امریکہ جانے والوں کیلئے خوشخبری، جلد سیاحتی ویزا انٹرویو کی سہولت متعارف

امریکہ جانے والوں کیلئے خوشخبری، جلد سیاحتی ویزا انٹرویو کی سہولت متعارف

امریکہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزا کے بعض درخواست گزاروں کیلئے ایک نیا پائلٹ پروگرام متعارف کرا دیا جس کے تحت درخواست گزار معمول کی ویزا فیس کے علاوہ 750 ڈالر اضافی ادا کرکے جلد ویزا انٹرویو کی تاریخ حاصل کر سکیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 22 جولائی کو اعلان کیا کہ نان امیگرنٹ ویزا(این آئی وی ) ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ پائلٹ پروگرام کو 31 دسمبر تک آزمائشی بنیادوں پر منتخب امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔فی الحال اس پروگرام کا آغاز صرف میکسیکو میں امریکی مشن، جس میں سفارت خانہ اور تمام قونصل خانے شامل ہیں، سے کیا گیا ہے، تاہم آزمائشی مدت کے دوران مزید مقامات شامل کیے جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے نیا پیکج ویزا متعارف کرادیا

 

محکمہ خارجہ کے مطابق یہ پروگرام مکمل طور پر رضاکارانہ ہے اور ان افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جنہیں فوری طور پر امریکہ سفر کرنا ہو۔ اگر جلد انٹرویو کی نشست دستیاب ہو تو اضافی فیس ادا کرنے والے درخواست گزار کو 10 کاروباری دنوں کے اندر انٹرویو کی تاریخ دی جا سکتی ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ 750 ڈالر کی اضافی فیس صرف جلد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ اس سے نہ تو ویزا جاری ہونے کی کوئی ضمانت ملتی ہے اور نہ ہی ویزا درخواست کی جانچ یا منظوری کا عمل تیز ہوتا ہے۔

دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام

 

تمام درخواستیں معمول کے مطابق سیکیورٹی جانچ اور دیگر قانونی تقاضوں سے گزریں گی۔ اس پروگرام سے صرف بی (B) ویزا کے اہل درخواست گزار فائدہ اٹھا سکیں گے، جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں۔اضافی 750 ڈالر کی یہ فیس معمول کی 185 ڈالر مشین ریڈ ایبل ویزا (ایم آر وی) فیس کے علاوہ ادا کرنا ہوگی، جو ہر درخواست گزار کے لیے لازمی ہے۔ پروگرام کے تحت درخواست گزار پہلے معمول کے مطابق ویزا درخواست مکمل کرے گا، 185 ڈالر کی ایم آر وی فیس ادا کرے گا اور عام انٹرویو کی تاریخ بک کرے گا۔ اگر متعلقہ سفارت خانے یا قونصل خانے میں جلد اپائنٹمنٹ دستیاب ہوئی تو درخواست گزار کو پیڈ ایکسپیڈیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن کو منتخب کرنے کے بعد اسے 10 منٹ کے اندر 750 ڈالر کی اضافی فیس ادا کرکے جلد انٹرویو کی اپائنٹمنٹ کی تصدیق کرنا ہوگی۔

پانچ یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر اتفاق

 

 

 

دوستوں کو دبئی بلائیں، 3000 درہم کا فائدہ اٹھائیں

Next Post
ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ سے نکالنے کی درخواست پر 2کروڑ 33 لاکھ افراد کے دستخط
Previous Post
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز سیریزکا پہلا میچ آج ہوگا