Skip to main contentSkip to footer

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز سیریزکا پہلا میچ آج ہوگا

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز سیریزکا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی،2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

 

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے، روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔اسکواڈ میں کپتان روسٹن چیز، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

اسپین کی جیت سے زیادہ ارجنٹائن کی ہار پر جشن، دلچسپ میمز وائرل

 

 

کھیلوں کے مداحوں کوجھٹکا، کامن ویلتھ گیمز سے کرکٹ باہر

Next Post
امریکہ جانے والوں کیلئے خوشخبری، جلد سیاحتی ویزا انٹرویو کی سہولت متعارف
Previous Post
مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی