Skip to main contentSkip to footer

آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات آج ہوں گے، انتظامات مکمل

ajk-legislative-assembly-elections-second-phase-polling

آزاد کشمیر قانو ن سازاسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3اضلاع اور 12مہاجر نشستوں پر پولنگ آج ہوگی،سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی تقسیم سمیت تما م تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی 2026 کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی کے 9 حلقوں میں پولنگ آج (اتوار) کو ہوگی۔مظفرآباد ڈویژن کے3اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 90ہزار 621ہے۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27ہزار 955اور خواتین ووٹرز کی تعداد3لاکھ 81ہزار 6سو66ہے۔مظفرآباد ڈویژن بھر میں ایک ہزار 483پولنگ اسٹیشن پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

کورونا کے 5سال بعد ورک فرام ہوم میں چھپے نقصانات سامنے آ گئے

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں مہاجرین کی 12نشستوں کے لیے پولنگ بھی 2 اگست کو ہوگی۔ جموں اور ویلی کی 6،6نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جموں کی 6نشستیں ایل اے 34جموں 1سے ایل اے 39جموں 6تک جبکہ ویلی کی6نشستیں ایل اے 40ویلی 1سے ایل اے 45ویلی 6تک مشتمل ہیں۔راولپنڈی میں سکستھ روڈ پر واقع گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں قائم ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے پولنگ عملے نے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر حساس انتخابی مواد وصول کیا۔ذرائع کے مطابق انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز اور سرکاری ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد عملہ اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ ہو ا۔ پولنگ سامان کی ترسیل پولیس کی سخت سکیورٹی میں جاری رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ملک میں بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ،سیلاب کا خدشہ ،ہائی الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ اور الیکشن عملے پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دی جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات مکمل کر لئے گئے اور عملہ تعیناتی کیلئے تیار ہے۔حکام کے مطابق کل صبح مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگا جبکہ سامان کی تقسیم کے بعد پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔ آزاد کشمیر مہاجرین نشستوں کیلئے راولپنڈی میں جموں 6 وادی 4 اور وادی 5 کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔وادی 4 کا حلقہ راولپنڈی شہر تک محدود ہے، وادی 5 کا حلقہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں پر مشتمل ہے، جموں 6 کا حلقہ راولپنڈی ڈویثزن اسلام آباد تک پھیلا ہوا ہے۔دریں اثنا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکارتعینات کردئیے گئے ہیں

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ

۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کی ہدایت یا ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا ، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ، ہارنے والے اکثر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں عوام ووٹ پول کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں ، عوام روٹھ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر مسئلہ جلسے جلوس اور احتجاج سے حل نہیں ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا مشکل ترین انتخاب ہے ، اگر حالات ایسے ہی رہتے ہیں تو راولا کوٹ کے انتخابات آگے پیچھے ہوسکتے ہیں ۔

نادرا نے شہریوں کیلئے’آئرس اسکین’ کی مفت سہولت فراہم کردی

Previous Post
یو اے ای جانے والوں کیلئے خوشخبری، بچوں کی ویزا فیس ختم