Skip to main contentSkip to footer

انگلینڈ میں رواں برس گرمی سے 5258افراد ہلاک

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، فرانس میں 40 افراد جاں بحق، ریڈ الرٹ جاری

انگلینڈ میں رواں برس شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باعث اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے جہاں موسمِ گرما کے دوران پانچ ہزار دو سو اٹھاون افراد گرمی کی شدت سے ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں گرمی سے ہونے والی اموات کی یہ شرح دو ہزار سولہ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں چھہتر فیصد زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

شدید گرمی نوجوانوں کی ذہنی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

رپورٹ میں دو ہزار چھبیس کے موسمِ گرما کو اٹھارہ سو چوراسی کے بعد برطانیہ کا گرم ترین موسمِ گرما قرار دیا گیا ہے۔ ہیلتھ ایجنسی کے مطابق مئی کے آخر سے اگست کے وسط تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اکیس سے اٹھائیس جون کے دوران گرمی سے اموات کی شرح سب سے زیادہ رہی، واضح رہے کہ گزشتہ برس موسمِ گرما میں گرمی سے متعلق ایک ہزار پانچ سو چار اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

 

گرمی سے بچانے کیلئے انسانوں کیلئے فریج تیار

اگلی پوسٹ
ایران نے امریکا سے 290ارب ڈالر کا ہرجانہ طلب کر لیا
پچھلی پوسٹ
پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے مزید اضافہ