Skip to main contentSkip to footer

یونیورسٹی آف لکی مروت میں5 روزہ گیمز ڈویلپمنٹ ہینڈز آن پریکٹس ورکشاپ اختتام پذیر

سرائے نورنگ۔یونیورسٹی آف لکی مروت میں منعقدہ پانچ روزہ گیمز دویلپمنٹ ہینڈل آن پریکٹس ورکشاپ پر شرکاء کا گروپ فوٹو

سرائے نورنگ: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان کی قیادت میں یونیورسٹی آف لکی مروت میں پانچ روزہ گیمز ڈویلپمنٹ ہینڈز آن پریکٹس ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (IC&IT)، یونیورسٹی آف لکی مروت کے زیرِ اہتمام منعقدہ پانچ روزہ گیمز ڈویلپمنٹ ہینڈز آن پریکٹس ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کا مقصد طلباء کو گیمز ڈویلپمنٹ کے جدید تصورات، تکنیکی مہارتوں اور عملی تربیت سے روشناس کرانا اور انہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ایک اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبے میں عملی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔پانچ روزہ اس تربیتی ورکشاپ میں طلباء کو گیمز ڈویلپمنٹ کے بنیادی اور اہم تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو عملی مشقوں (Hands-on Practice) کے ذریعے گیم ڈیزائن، ڈیولپمنٹ کے مراحل، پروگرامنگ کے عملی استعمال اور گیمز کی تیاری سے متعلق مختلف تکنیکی مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ورکشاپ کے ٹرینرز میں اسد خان اور عامر خان شامل تھے

غلاف کعبہ سے دھاگے نکالنے پر خاتون کو 1 ماہ قید، 15 کوڑوں کی سزا

جنہوں نے اپنی فنی مہارت اور تجربے کی روشنی میں طلباء کی بھرپور رہنمائی کی۔ جبکہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طفیل خان، لیکچرر کمپیوٹر سائنس نے ورکشاپ کے انعقاد، انتظامی امور اور تربیتی سرگرمیوں کے دوران ٹرینرز کو مکمل معاونت فراہم کی۔اس نوعیت کی عملی تربیت عصرِ حاضر میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ گیمز ڈویلپمنٹ عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک بڑی ڈیجیٹل انڈسٹری بن چکی ہے۔ اس شعبے میں مہارت حاصل کرکے طلباء نہ صرف سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، موبائل اور کمپیوٹر گیمز کی تیاری بلکہ فری لانسنگ، اسٹارٹ اپس، ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ اور عالمی آن لائن مارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسی ورکشاپس طلباء کی تخلیقی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، پروگرامنگ اسکلز اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کے ساتھ انہیں روایتی تدریسی علم کو عملی میدان میں بروئے کار لانے کے قابل بناتی ہیں۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد بلال قریشی سمیت ادارے کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر ظاہر شاہ اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) ڈاکٹر ناصر رحمان نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

معروف گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی چھوڑ کر توبہ کرلی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے طلباء کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایسی عملی تربیتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی طلباء کو جدید ٹیکنالوجیز، مارکیٹ کی ضروریات اور بدلتے ہوئے ڈیجیٹل رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر آئی سی آئی ٹی ڈاکٹر محمد بلال قریشی اور انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیکلٹی ممبر فصیح الدین نے ورکشاپ کے ٹرینرز اسد خان اور عامر خان کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات، جبکہ طفیل خان کو ان کی ذمہ دارانہ معاونت کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔یہ پانچ روزہ ورکشاپ انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد طلباء کو محض نظریاتی تعلیم تک محدود رکھنے کی بجائے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عملی مہارتوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور روزگار کے نئے مواقع سے آراستہ کرنا ہے۔

 

فیلڈ مارشل کا دورہ شمالی وزیرستان، سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ

اگلی پوسٹ
پشاور پریس کلب میڈیا کرکٹ لیگ، شاہین اور زلمی نے میچز جیت لئے
پچھلی پوسٹ
فیلڈ مارشل کا دورہ شمالی وزیرستان، سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ