Skip to main contentSkip to footer

فیلڈ مارشل کا دورہ شمالی وزیرستان، سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ

فیلڈ مارشل کا دورہ شمالی وزیرستان، سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےجمعے کے روز صبح 9 بجے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقے کی سکیورٹی صورتحال اور جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو شمالی وزیرستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں علاقے میں دیرپا امن و استحکام برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے نتائج کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات میں 23افراد جاں بحق،1813زخمی

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ 14 نومبر کو میر علی، دتہ خیل اور علی خیل کے علاقوں میں کیے گئے آپریشنز کے دوران فتنۃ الخوارج کے 16 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تیاری، مہارت اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

اسلام آباد میں زیر تعمیر گھر کی تحقیقات میں فضل الرحمان کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پولیس کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف جنگ میں صف اول کی بہادر فورس قرار دیتے ہوئے اس کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سخت جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہونے والے امن و استحکام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 

پشاور کے تمام تھانوں میں محرر پر باڈی کیمرے نصب

اگلی پوسٹ
یونیورسٹی آف لکی مروت میں5 روزہ گیمز ڈویلپمنٹ ہینڈز آن پریکٹس ورکشاپ اختتام پذیر
پچھلی پوسٹ
معروف گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی چھوڑ کر توبہ کرلی