Skip to main contentSkip to footer

مریخ کی سطح کے نیچے مائع پانی کے بڑے ذخائر کی تصدیق

مریخ پر زندگی کے مزید بنیادی اجزا دریافت

عالمی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سائنسدانوں نے مریخ کی چٹانی تہوں کے کئی کلومیٹر نیچے مائع حالت میں پانی کے وسیع ذخائر موجود ہونے کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ واشنگٹن سے جاری کردہ سائنسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مریخ پر بھیجے گئے جدید روبوٹک مشن نے گزشتہ چار برسوں کے دوران سیارے کی اندرونی ساخت اور زلزلوں کی لہروں کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جس سے زیرِ زمین پانی کی موجودگی کے ٹھوس شواہد سامنے آئے۔

سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا

ماہرینِ فلکیات کا کہنا تھا کہ یہ دریافت نہ صرف مریخ پر ماضی یا حال میں کسی قسم کی خوردبینی حیات کی موجودگی کے امکانات کو روشن کرتی بلکہ مستقبل میں وہاں انسانی بستیاں بسانے کے منصوبوں کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہوگی۔ سائنسی ٹیم کے سربراہ نے واضح کیا کہ اس پانی تک رسائی کے لیے مزید جدید ڈرلنگ ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کر دی گئی۔

 

بلغاریہ میں قدیم رومی دور کا زیرِ زمین تھیٹر اور قیمتی نوادرات دریافت

اگلی پوسٹ
وارنر کے بعد ایک اور ساتھی کھلاڑی نے خواجہ کی بات کی تصدیق کردی
پچھلی پوسٹ
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت