Skip to main contentSkip to footer

وارنر کے بعد ایک اور ساتھی کھلاڑی نے خواجہ کی بات کی تصدیق کردی

وارنر کے بعد ایک اور ساتھی کھلاڑی نے خواجہ کی بات کی تصدیق کردی

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر چاڈ سائرز نے 2018 کے بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق پیٹ کمنز کے بیان کو چیلنج کرتے ہوئے عثمان خواجہ کی بات کی تصدیق کردی۔چاڈ سائرز نیولینڈز ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے 12ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ایس ای این ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ٹیم کے ہر رکن کو معلوم تھا کہ گیند کو ریورس سوئنگ حاصل کرنے کے لیے سینڈ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے۔ان کے مطابق ڈریسنگ روم میں اس حوالے سے متعدد مرتبہ گفتگو بھی ہوئی تھی۔سائرز نے انکشاف کیا کہ اسکینڈل میں استعمال ہونے والا سینڈ پیپر میدان سے باہر لے جانے کی ذمہ داری انہیں دی گئی تھی۔

ہاردک پانڈیا نے مسٹر بیسٹ کو ہرا کر ایک لاکھ ڈالر جیت لیے

ان کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ کیمرون بینکرافٹ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے اور بعد میں امپائرز کے گیند زمین پر رکھنے کے دوران سینڈ پیپر ہٹا دیا جائے گا تاہم یہ چیز انہیں دے دی گئی تاکہ وہ اسے میدان سے باہر لے جائیں۔سابق بولر نے بتایا کہ واقعے کی ذمہ داری عوامی سطح پر قبول کرنے کے معاملے پر ٹیم میں تقریبا 60 سے 90 منٹ تک بات چیت ہوئی تھی جس میں پیٹ کمنز کے موقف سے بھی اختلاف سامنے آیا ہے۔سائرز کے مطابق ماضی میں سچ بیان کرنا مشکل تھا تاہم اب حقائق سامنے آنے کے بعد وہ کھل کر بات کرنے پر مطمئن ہیں۔

 

عماد وسیم بابر اعظم پر ہونے والی تنقید کے دفاع میں بول پڑے

اگلی پوسٹ
برازیلین لیجنڈ رونالڈینہو کی 46 سال کی عمر میں فٹبال میں واپسی
پچھلی پوسٹ
مریخ کی سطح کے نیچے مائع پانی کے بڑے ذخائر کی تصدیق