بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا نے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے بیس بال چیلنج میں کامیابی حاصل کرکے ایک لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 94.9 لاکھ بھارتی روپے)جیت لیے، تاہم انہوں نے انعامی رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا مسٹر بیسٹ کی ایک ویڈیو میں کھیلوں کی دیگر معروف شخصیات کے ساتھ بیس بال چیلنج میں شریک ہوئے۔ مقابلے میں حریف سے زیادہ ہوم رنز لگانے تھے
راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے
جس میں بھارتی کرکٹر نے کامیابی حاصل کی۔ہاردک پانڈیا نے جیتی گئی رقم ضرورت مند کتوں اور پسماندہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پانڈیا اس وقت بھارتی ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ صرف انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلتے دکھائی دیے ہیں۔
بابر اعظم کیلئے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ ٹیم میں تنہا ہیں، وقار یونس

