وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں اور ذہانت کا موازنہ نامور سائنسدان آئزک نیوٹن سے کرتے ہوئے دونوں کی ذہانت کے لیول کو یکساں قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں حذیفہ رحمان نے ہلکے پھلکے انداز میں وفاقی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف کا بس چلے تو موجودہ 55 رکنی کابینہ میں سے 52 یا 53 وزرا کو فارغ کردیں اور صرف دو تین لوگوں کو رکھا جائے کیونکہ ان کا اہلیت کا پیمانہ بالکل مختلف ہے، شہباز شریف خود چونکہ انتہائی ذہین اور باریک بین واقع ہوئے ہیں اس لیے وہ ہر ایک کو اپنے معیار پر پورا اترتا دیکھنا چاہتے ہیں،
شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس ختم، دہشتگردی خاتمے کا عزم
آئزک نیوٹن کے قریب ان کا آئی کیو ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے آئی کیو کے حوالے سے بات کی کہ سائنسی تخمینوں کے مطابق تاریخ میں سب سے زیادہ انسانی دماغ کا استعمال کرنے والے سائنسدان آئزک نیوٹن کا آئی کیو 168 مانا جاتا ہے اور شہباز شریف کی تیزی سے فیصلے کرنے اور حالات کو جانچنے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ان کا آئی کیو بھی تقریبا 158 یا 160 کے قریب ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف یہ اجاگر کرنا تھا کہ ملک کے وزیر اعظم انتہائی شاندار فکری صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو نقصان ہو سکتا تھا،شہبازشریف

