ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔فیملی کورٹ کی جج عنبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی۔عدالت کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں جبکہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی گئیں
غیر قانونی تارکین وطن کی مدد پر 6ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا
تاہم ان کوششوں کے باوجود خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی زندگی جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہوئیں۔عدالت کے مطابق خاتون نے اپنے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت اور ان کے ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا۔ مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد فیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔فیملی کورٹ نے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کوئی دعوی نہیں ہے۔عدالت نے بچوں کے نان نفقے، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاں سے متعلق باقی دعوی واپس لیے جانے پر اسے خارج کردیا۔فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم بھی دے دیا۔

