Skip to main contentSkip to footer

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی اور مہنگائی کا حل گورنر راج نہیں ،سراج الحق

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی اور مہنگائی کا حل گورنر راج نہیں ،سراج الحق

جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی اور مہنگائی کا حل گورنر راج نہیں بلکہ نظام کی اصلاح ہے، تجاوزات کے خلاف کارروائی سے پہلے غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے ذمہ داروں کا بھی احتساب کیا جائے، بلوچستان میں بھی بدامنی سنگین ہے، ملک میں مختلف صوبوں کے لیے الگ الگ نظام نہیں چل سکتے، قومی معاہدے اور اہم فیصلے بند کمروں کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، عوام کو صوبوں کی تقسیم نہیں، امن، عدل، انصاف، روزگار، تعلیم اور علاج چاہیے، ملک میں گندم، آٹا، پیٹرول، ڈیزل، گیس، تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبہ بحران کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کے وعدے پورے نہ ہوئے تو جماعت اسلامی دوبارہ احتجاج اور مارچ کرے گی

زہر سے سزائے موت پا کر بچ جانیوالی خاتون کا بیان سامنے آگیا

جماعت اسلامی نے حکومتی یقین دہانیوں پر سپر لانگ مارچ ملتوی کیا، وعدے پورے نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج ہوگا، جرنیلوں اور سیاسی جماعتوں کی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید سے اتفاق کرتے ہیں، خیبر پختونخوا میں مسائل کا حل نظام کی اصلاح ہے، حکومتیں وعدے کرتی ہیں لیکن چند منٹ بعد پانی پر لکیر کی طرح وعدے مٹ جاتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کے لیے وزیراعظم کی سطح پر وعدے ہوئے، عملدرآمد کا انتظار ہے، حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو جماعت اسلامی دھرنوں، جلسوں اور مارچ کا راستہ اختیار کرے گی، قومی سلامتی اور امن کے معاملات پر فیصلے پارلیمنٹ کو بااختیار بنا کر کیے جائیں،پاکستان میں 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی، مگر عوامی مسائل حل نہ ہوسکے

اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں، اسرائیلی اداکارہ کا لائیو شو میں اعتراف

آزادکشمیر ،باغ میں گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،بچی زخمی

اگلی پوسٹ
اوگرا نے اکتوبر کے لیے آر ایل این جی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کردیا
پچھلی پوسٹ
ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے سینوں اور رگوں کے اندر پیوست ہے،مفتی تقی عثمانی