Skip to main contentSkip to footer

اوگرا نے اکتوبر کے لیے آر ایل این جی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کردیا

اوگرا نے اکتوبر کے لیے آر ایل این جی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ماہ اکتوبر 2026 کے لیے درآمدی ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس ((آر ایل این جی)کی قیمتوں میں 13 سے 15 فیصد تک اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل)کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 13.89 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 15.9357 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔ایس این جی پی ایل کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے قیمت میں 14.01 فیصد اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 17.3259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل)کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 15.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 14.5339 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ۔اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے قیمت میں 15.27 فیصد اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 16.3959 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔اوگرا کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت کیا گیا ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کے دو درآمدی کارگوز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

 

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 227 ارب اضافی وصول کرلئے

اگلی پوسٹ
تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی شانگلہ کے 18 کارکن جیل سے رہا
پچھلی پوسٹ
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی اور مہنگائی کا حل گورنر راج نہیں ،سراج الحق