آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق جنوبی باغ کے گائوں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سال کی والدہ، 40 سال کی بیوی شازیہ، 11 سال کا بیٹا حارث اور 8 سال کی ملائیکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سال کی انیقہ شدید زخمی ہوگئی۔
ڈاکٹر کے گھر کروڑوں کی چوری، کم عمر ملزم اور سنار گرفتار
پولیس کے مطابق رہائشی میں دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکہ خیر مواد باہر سے گھر کے اندر پھینکا گیا۔پولیس ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں واقعہ کو مختلف رنگ دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر واقعہ کو متنازعہ رنگ دینے اور مبینہ پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا۔

