Skip to main contentSkip to footer

ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے سینوں اور رگوں کے اندر پیوست ہے،مفتی تقی عثمانی

ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے سینوں اور رگوں کے اندر پیوست ہے،مفتی تقی عثمانی

شیخ الاسلام مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے سینوں اور رگوں کے اندر پیوست ہے۔ چناب نگرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے سینوں اور رگوں کے اندر پیوست ہے،ہم اپنے اکابرین کی سنت کو زندہ کرتے ہو ئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کررہے رہیں اور کرتے رہیں گے،قادیانیوں تم کو دعوت اسلام پیش کرتا ہو ں، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کیلئے ان کے دروازے پر دستک دیے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ ہمارے اکابرین و علماء نے قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں اسلام کی دعوت و دعوت دین کو عام کیا ہے اور مجھے یہ خوشی ہے کہ ختم نبوت کا عقیدہ عام ہے اور لوگوں میں شعورپیدا ہوا چکا ہے جس کی بنیاد پر ملک بھر میں ختم نبوت کے پروگرامز اور کانفرنسس منعقد ہو رہی ہیں،

پاک بھارت جنگ مصنوعی تھی ،سینیٹر ایمل ولی کا دعویٰ

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ قادیانیوں مرزا قادیانی کی جھوٹی نبوت کو چھوڑ کر حضور نبی کریمۖ کی دامن رسالت ۖ سے وابستہ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے ختم نبوت اور ناموس رسالت تحفظ اہم دینی شعبہ ہے امت عقیدہ ختم نبوت پر تا قیام قیامت پہرہ دیتی رہے گی قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرا تما م مکاتب فکر کے علماء کے سرپر سجتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غلامان مصطفی کی سرزمین ہے،قادیانیوں کی ملک پاکستان میں غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے، فتنہ قادیانیت کو پرو موٹ کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں، اکھنڈبھارت کا نام نہاد الہامی عقیدہ رکھنے والی قادیانی جماعت اب بھی اکھنڈبھارت کے لیے سازشیں کررہی ہے اور یہ سب کچھ امریکی وصہیونی ایجنڈے کے مطابق ہورہاہے۔انہوںنے کہا کہ قوانین ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت بہت ہی حساس قوانین ہیں ان قوانین کو نقصان پہنچانے کے لیے جو کوئی بھی جسارت کرنے کی کوشش کرے گا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اور اللہ کے رسول کا مجرم ہوگا۔ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے قادیانی آئین پاکستان سے انحراف کرنے والا باغی طبقہ ہے

سہیل آفریدی پارٹی کا بھٹا بٹھاکر وی آئی پی تحویل میں مرغے کھا رہے ہیں،بیرسٹرسیف

آزادکشمیر ،باغ میں گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،بچی زخمی

اگلی پوسٹ
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی اور مہنگائی کا حل گورنر راج نہیں ،سراج الحق
پچھلی پوسٹ
سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری