Skip to main contentSkip to footer

صوابی، دو قتل کیسز میں ملزمان کو عمر قید اور دیگر سزائیں سنا دی گئیں

صوابی، دو قتل کیسز میں ملزمان کو عمر قید اور دیگر سزائیں سنا دی گئیں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی کی عدالتوں نے دو مختلف قتل کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید، قید بامشقت اور جرمانوں کی سزائیں سنا دیں۔تفصیلات کے مطابق 25ستمبر 2025ء کو ایڈیشنل سیشن جج صوابی کی عدالت میں شوہر فرمان اللہ کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ اور دوسرے ملزم عاقب خان، ساکنان شیردرہ، کو عمر قید اور فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید کی سزا بھی سنائی گئی۔پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن شفیع الرحمن کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی طریقوں سے تفتیش مکمل کرکے مقدمے کے قانونی تقاضے پورے کیے۔

مانسہرہ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، زرعی زمینیں سکڑنے لگیں

دوسرے مقدمے میں 22اگست 2025ء کو ایڈیشنل سیشن جج صوابی کی عدالت نے پولیس اہلکار اور سابق پی اے ڈی پی او آفس امتیاز حسین کے صاحبزادے امام حسین کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم بلال شیر کو دفعہ 302 کے تحت دس سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ سادہ قید کا حکم دیا۔اسی مقدمے میں دوسرے ملزم آفتاب محمد کو عمر قید اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے مزید چھ ماہ سادہ قید بھی بھگتنا ہوگی، مقدمے کی تفتیش انسپکٹر نمیر خان نے کی تھی۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

لداخ میں بھارت نے تربیتی مشقوں کی آڑ میں فوجی تیاری تیز کر دی

 

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ڈکیتی، بائنینس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر چوری

اگلی پوسٹ
پاکستان کا پراسرار جزیرہ استولا، کیا یہاں دجال قید ہے؟
پچھلی پوسٹ
مانسہرہ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، زرعی زمینیں سکڑنے لگیں