ننگرپارکر کے دیہی مرکز صحت دانوداندل میں کھڑی پی پی ایچ آئی ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ،5 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک حاملہ خاتون ایمبولینس کے اندر موجود تھی جبکہ عملہ آکسیجن سلنڈر لگا رہا تھا۔
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی کے خلاف شیخ حسینہ اقوام متحدہ پہنچ گئیں
اسی دوران سلنڈر میں دھماکے سے آگ لگی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پی پی ایچ آئی کا ڈسپنسر، ایمبولینس ڈرائیور، ایک چوکیدار اور ایک دوسرا ملازم شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کی فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرین میں حاملہ خاتون اور ان کے 2 تیمار دار بھی شامل تھے۔دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کی وجہ سے ایمبولینس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔ریسکیو انچارج کے مطابق واقعے میں شدید زخمی ہونے والا ایک شخص سول اسپتال مٹھی منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیاجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں اسحاق تھیبو، ڈینو میگھواڑ اور پنیی راجڑ شامل ہیں
نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کیلئے کوشاں
جبکہ دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری رہا۔ ریسکیو ٹیموں نے ایک شیرخوار بچے اور ایک خاتون سمیت متعدد زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننگرپارکر کے مطابق انتظامیہ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور ٹاؤن حکام جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ واقعے کی وجوہات اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

